
ممبئی، 27 جولائی (ہ س)۔ ہریانہ میں واقع ایم وی الیکٹروسسٹمز لمیٹڈ کی ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) 30 جولائی کو کھل جائے گا۔ سرمایہ کار اس میں سرمایہ کاری کے لیے 3 اگست 2026 تک بولی لگا سکتے ہیں۔ پرائس بینڈ 400سے425 روپے فی حصص مقرر کیا گیا ہے۔کمپنی نے پیر کو یہاں ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ایم وی الیکٹروسسٹمز لمیٹڈ کا آئی پی او 30 جولائی کو کھلے گا اور پیر 3 اگست 2026 کو بند ہوگا۔ اینکر سرمایہ کار 29 جولائی کو اس میں سرمایہ کاری کے لیے بولی لگا سکتے ہیں۔ کمپنی نے اس ایشو کے لیے فی حصص 400 سے 425 روپے کا پرائس بینڈ طے کیا ہے۔ایم وی الیکٹروسسٹمز لمیٹڈ کے5 روپیہ کے فیس ویلیووالے اس ایشو میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے کم از کم 34 ایکویٹی حصص اور اس کے بعد 34 ایکویٹی حصص کے ضرب میں بولی لگائی جا سکتی ہے ۔یہ آئی پی او 2,900 ملین ایکویٹی حصص کا ایک فریش ایشو ہے۔ اس ایشو میںصرف نئے حصص جاری ہوں گے۔ کمپنی کے 6 اگست کو این ایس ای اور بی ایس ای پر درج ہونے کی توقع ہے۔کمپنی اس ایشو سے 1,800ملین روپے طویل مدتی ورکنگ کیپٹل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے استعمال کرے گی، 210 کروڑ روپے نئے پاور الیکٹرانک آلات کا استعمال تحقیق، ڈیزائن اور ترقیاتی سرگرمیوں میں سرمایہ کاری کے لیے اور باقی رقم عام کارپوریٹ مقاصد کے لیے استعمال کرے گی۔ایم وی الیکٹروسسٹمز لمیٹڈ ایک ٹیکنالوجی پر مبنی کمپنی ہے جو ریلوے رولنگ اسٹاک میں استعمال ہونے والے الیکٹریکل اور پاور الیکٹرانکس آلات کے ڈیزائن، ترقی، اسمبلی اور مینوفیکچرنگ میں مصروف ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی