
نئی دہلی، 27 جولائی (ہ س)۔ عوامی شعبے کے کینرا بینک نے مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی (اپریل-جون) کے اپنے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ پہلی سہ ماہی میں بینک کا خالص منافع 2فیصد بڑھ کر 4,856 کروڑ روپے ہو گیا۔ بنگلورو میں قائم بینک نے گزشتہ مالی سال 2025-26 کی اپریل-جون سہ ماہی میں 4,752 کروڑ روپے کا منافع کمایا تھا۔
کینرا بینک نے پیر کو شیئر بازار کو مطلع کیا کہ اس کی کل آمدنی 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی میں بڑھ کر 39,684 کروڑ روپے ہوگئی، جو کہ گزشتہ مالی سال 2025-26 کی اسی سہ ماہی میں 38,063 کروڑ روپے تھی۔رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بینک کی سود سے حاصل ہونے والی آمدنی بھی بڑھ کر 32,957 کروڑ روپے ہوگئی، جو مالی سال 2025-26 کی جون سہ ماہی میں 31,03 کروڑ روپے تھی۔
بینک نے اطلاع دی کہ کینرا بینک کے اثاثوں کے معیار میں بہتری آئی ہے۔ مجموعی نان پرفارمنگ اثاثہ جات (این پی اے) اپریل تا جون سہ ماہی کے اختتام پر کم ہو کر کل ایڈوانس کا 1.57 فیصد رہ گیا، جو پچھلے مالی سال کی اسی مدت میں 2.69 فیصد تھا۔ اسی طرح، پہلی سہ ماہی میں بینک کے خالص این پی اے یعنی خراب قرض کم ہوکر ماہی میں 0.36 فیصد تک رہ گئے، جبکہ ، مالی سال 2025-26 کی اسی سہ ماہی میں یہ 0.63 فیصد تھا۔
کینرا بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر برجیش کمار سنگھ نے کہا کہ اپریل-جون سہ ماہی میں بینک کی خالص سود کی آمدنی 10 ہزار کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ۔ اس میں 13 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔کمار نے کہا کہ بینک کی خالص سود کی آمدنی گزشتہ مالی سال 2025-26 کی اسی سہ ماہی میں 9,009 کروڑ روپے سے بڑھ کر 10,215 کروڑ روپے ہوگئی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد