سنی دیول کی 'بٹوارہ 1947' کو سنسر بورڈ کی منظوری، 14 اگست کو سنیما گھروں میں ہوگی ریلیز
اداکار سنی دیول کی طویل عرصے سے منتظر تاریخی ڈراما فلم ''بٹوارہ 1947'' کو مرکزی فلم سرٹیفکیشن بورڈ (سی بی ایف سی) نے بغیر کسی کٹ کے منظوری دے دی ہے۔ عامر خان پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی اور راج کمار سنتوشی کی ہدایت کاری میں تیار اس فلم کو بورڈ
سنی دیول کی 'بٹوارہ 1947' کو سنسر بورڈ کی منظوری، 14 اگست کو سنیما گھروں میں ہوگی ریلیز


اداکار سنی دیول کی طویل عرصے سے منتظر تاریخی ڈراما فلم 'بٹوارہ 1947' کو مرکزی فلم سرٹیفکیشن بورڈ (سی بی ایف سی) نے بغیر کسی کٹ کے منظوری دے دی ہے۔ عامر خان پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی اور راج کمار سنتوشی کی ہدایت کاری میں تیار اس فلم کو بورڈ نے بغیر کسی تبدیلی کے سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی فلم 14 اگست کو اپنی مقررہ تاریخ پر سنیما گھروں میں ریلیز کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

فلم کی کہانی بھارت-پاکستان تقسیم کے پس منظر پر مبنی ہے۔ اس میں لاہور کے ایک مسلم خاندان کی داستان دکھائی گئی ہے، جس کا سامنا ایک ایسی ہندو خاتون سے ہوتا ہے جو اپنا آبائی گھر چھوڑنے سے انکار کر دیتی ہے۔ تقسیمِ ہند کے دور کے جذبات اور انسانی رشتوں کو فلم میں نمایاں انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

فلم میں سنی دیول کے ساتھ پریتی زنٹا مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ پریتی پانچ برس سے زیادہ عرصے بعد بڑے پردے پر واپسی کر رہی ہیں۔ فلم میں شبانہ اعظمی، علی فضل، کرن دیول، ابھیمنیو سنگھ، خوشی ہزارے اور کنیکا کپور بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی موسیقی اے آر رحمان نے ترتیب دی ہے، جبکہ نغمات جاوید اختر نے تحریر کیے ہیں۔ ریلیز کے بعد باکس آفس پر 'بٹوارہ 1947' کا مقابلہ عمران ہاشمی کی فلم 'آوارہ پن 2' سے ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande