
نئی دہلی، 23 جولائی (ہ س)۔ ملک کی اہم ایف ایم سی جی کمپنی آئی ٹی سی لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی) سنجیو پوری نے جمعرات کو کہا کہ کمپنی نے 2035 تک اپنے پیک شدہ سامان کے کاروبار کے لیے 8 لاکھ کروڑ روپے کے ایڈریس ایبل مارکیٹ (کل ممکنہ بازار ) کا ہدف مقرر کیا ہے۔ کمپنی برانڈ کی تعمیر ، ڈیجیٹل کاروبارکی توسیع اور حکمت عملی پر مبنی حصول کے ذریعہ اپنی پوزیشن مضبوط کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔
آئی ٹی سی کی سالانہ جنرل میٹنگ (اے جی ایم ) میں شیئرہولڈرز سے خطاب کرتے ہوئے، پوری نے کہا کہ ہندوستانی ایف ایم سی جی مارکیٹ ”نمایاں توسیع“ کے لیے تیار ہے، جس میں ملک کے صارفین کا منظرنامہ تیزی سے بدل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی اس بڑے موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے برانڈ سازی،اے آئی پر مبنی صارفین کی بصیرت، ڈیجیٹل کاروبار اور اسٹریٹجک حصول پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ پوری نے کہا کہ خواہش مند ہندوستان کے عروج، پریمیم کرنے ، بڑھتے ہوئے جین-زی اور جین -الفا صارفین، ڈیجیٹل رسائی میں توسیع اور کویک کامرس کا بڑھتا ہوا رجحان مصنوعات کے زمروں، تقسیم کے چینل اور صارفین کی توقعات کو از سر نو متعین کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان رجحانات سے فائدہ اٹھانے کے لیے، آئی ٹی سی مصنوعی ذہانت (اے آئی ) پر مبنی صارفین کے بصیرت کے نظام کا استعمال کر رہا ہے، جو صارفین کی مائیکرو لیول سیگمنٹیشن کو قابل بناتا ہے اور ان کی بدلتی ہوئی ضروریات، طرز زندگی اور کھپت کے مواقع کے مطابق مختلف مصنوعات تیار کرتا ہے۔ پوری نے کہا کہ کمپنی کا ٹارگٹ مارکیٹ 2035 تک تقریباً 8 لاکھ کروڑ روپے ہونے کا تخمینہ ہے، جو کہ بے پناہ ترقی کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔ ہندوستان کا صارفین کا منظرنامہ بھی تیزی سے بدل رہا ہے۔ پوری نے کہا کہ آئی ٹی سی کے تیز رفتار کنزیومر گڈز (ایف ایم سی جی) کے کاروبار نے مضبوط ترقی کو برقرار رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمپنی کے پاس اب 30 سے زیادہ عالمی معیار کے ایف ایم سی جی برانڈز ہیں۔ ان سے حاصل ہونے والی آمدنی مالی سال 21-2020 میں تقریباً 14,720 کروڑروپے سے بڑھ کر مالی سال 26-2025 میں 24,200 کروڑ روپے سے زیادہ ہو گئی ہے۔ منافع میں بھی بتدریج بہتری آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک معروف ایف ایم سی جی کمپنی بننے کی ہماری خواہش اس وسیع وژن پر مبنی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد