
نئی دہلی، 23 جولائی (ہ س)۔ آٹومیٹڈ کار پارکنگ سسٹم بنانے والی کمپنی سوٹیفن بھارت کے شیئروں نے آج اسٹاک مارکیٹ میں مضبوطی کے ساتھ انٹری کرکے اپنے آئی پی او سرمایہ کاروں کو خوش کردیا۔ کمپنی کے شیئرز آئی پی او کے تحت 187 روپے کی قیمت پر جاری کیے گئے۔ آج، بی ایس ای کے ایس ایم ای پلیٹ فارم پر 9.63 فیصد کے پریمیم کے ساتھ 205 روپے میں اس کی لسٹنگ ہوئی۔ لسٹنگ کے بعد خریداری کی حمایت سے حصص کچھ ہی دیر میں چھلانگ لگا کر 215.25 روپے کی اپر سرکٹ سطح پر پہنچ گیا۔ اس طرح پہلے دن کی ٹریڈنگ میں ہی کمپنی کے آئی پی او سرمایہ کاروں نے 28.25 روپے فی حصص یعنی 15.11 فیصد منافع کمایا۔
اس کمپنی کا 89.76 کروڑ روپے کا آئی پی او16 اور 20 جولائی کے درمیان سبسکرپشن کے لیے کھلا تھا۔ آئی پی او کو سرمایہ کاروں کی جانب سے اوسط ردعمل ملا، جس کے نتیجے میں اسے مجموعی طور پر 3.99 گنا سبسکرائب کیا گیا۔ ان میں سے، اہل ادارہ جاتی خریداروں (کیو آئی بی ) کے لیے مختص حصہ کو 2.82گنا سبسکرائب کیا گیا۔ اسی طرح، غیر ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (این آئی آئی ) کے لیے مختص حصہ کو 6.05 گنا سبسکرائب کیا گیا۔ اس کے علاوہ ، خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے مختص حصہ کو 3.78 گنا سبسکرائب کیا گیا۔
اس آئی پی او کے تحت 10 روپے کی فیس ویلیو والے کل 48 لاکھ نئے حصص فروخت کئے گئے ۔ کمپنی آئی پی او سے حاصل ہونے والی آمدنی کو کولکاتا میں ایک نئی مینوفیکچرنگ سہولت قائم کرنے، ایک نیا آفس کمپلیکس تیار کرنے، اپنے موجودہ قرض کو کم کرنے، ورکنگ کیپیٹل کی ضروریات کو پورا کرنے اور عام کارپوریٹ مقاصد کے لیے استعمال کرے گی۔
سوٹیفن انڈیا کی مالی حالت کے بارے میں بات کریں تو کیپٹل مارکیٹس ریگولیٹر سیبی کے پاس دائر کردہ ریڈ ہیرنگ پراسپیکٹس (ڈی آر ایچ پی) کے مسودے میں کئے گئے دعوے کے مطابق اس کی مالی صحت مسلسل مضبوط ہوئی ہے۔ 24-2023 کے مالی سال میں، کمپنی کا خالص منافع 6.25 کروڑ تھا، جو اگلے مالی سال 25-2024 میں بڑھ کر 11.31 کروڑ روپے ہو گیا۔ پچھلے مالی سال، 25-2024 میں، کمپنی کا خالص منافع 17.37 کروڑ روپے تھا۔
اس عرصے کے دوران کمپنی کی آمدنی میں بھی بتدریج اضافہ ہوا۔ مالی سال 24-2023 میں، اس نے 56.87 کروڑ کی کل آمدنی حاصل کی، جو مالی سال 25-2024 میں بڑھ کر 94.15 کروڑ ہو گئی۔ پچھلے مالی سال 26-2025 میں، کمپنی نے 118.23 کروڑ روپے کی کل آمدنی حاصل کی تھی۔ اس عرصے کے دوران کمپنی کے قرضوں کے بوجھ میں اتار چڑھاؤ آتا رہا۔ مالی سال 24-2023 کے اختتام پر، کمپنی پر 18.78 کروڑ روپے کا قرض تھا، جو مالی سال 25-2024 میں کم ہو کر 12.16 کروڑ ہو گیا۔ پچھلے مالی سال 25-2024 کے اختتام پر، کمپنی کے قرض کا بوجھ 24.01 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔
اس عرصے کے دوران کمپنی کے ذخائر اور سرپلس میں بھی مسلسل اضافہ ہوا۔ مالی سال 24-2023 کے اختتام پر، کمپنی کے ذخائر اور سرپلس 26.88 کروڑ روپے تھے، جو مالی سال 25-2024 میں بڑھ کر 55.35 کروڑ روپے ہو گئے۔ مالی سال 26-2025 میں، کمپنی کے ذخائر اور سرپلس 70.57 کروڑ روپے تھے۔
اس عرصے کے دوران کمپنی کی مجموعی مالیت میں بھی اضافہ ہوا۔ مالی سال 24-2023 میں یہ 21.92 کروڑ روپے تھی، جو 25-2024 میں بڑھ کر 50.63 کروڑ روپے ہو گئی۔ اسی طرح گزشتہ مالی سال 26-2025 میں یہ 78.11 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح ای بی آئی ٹی ڈی اے 24-2023 میں 10.54 کروڑ روپے تھا، جو 25-2024 میں بڑھ کر 18.46 کروڑ روپے ہو گیا۔ پچھلے مالی سال 26-2025 میں یہ 29.83 کروڑ روپے تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد