لوہیا کارپوریشن کا آئی پی او سبسکرپشن کے لیے کھلا، 30 جولائی کو لسٹنگ ہو سکتی ہے
نئی دہلی، 23 جولائی (ہ س)۔ ٹیکسٹائل کے شعبے کے لیے مشینری اور اس کے معاون ساز وسامان تیار کرنے والی کمپنی لوہیا کارپوریشن کا 1,102.08 کروڑ روپے کا آئی پی او آج سبسکرپشن کے لیے لانچ کر دیا گیا۔ اس آئی پی او میں 27 جولائی تک بولیاں لگائی جا سکتی ہیں۔
IPO-Launching-Lohia-Corp


نئی دہلی، 23 جولائی (ہ س)۔ ٹیکسٹائل کے شعبے کے لیے مشینری اور اس کے معاون ساز وسامان تیار کرنے والی کمپنی لوہیا کارپوریشن کا 1,102.08 کروڑ روپے کا آئی پی او آج سبسکرپشن کے لیے لانچ کر دیا گیا۔ اس آئی پی او میں 27 جولائی تک بولیاں لگائی جا سکتی ہیں۔ ایشو کے اختتام کے بعد 28 جولائی کو حصص کاالاٹمنٹ کیا جائے گا، جبکہ الاٹ کیے گئے حصص 29 جولائی کو ڈیمیٹ اکاو¿نٹ میں کریڈت کر دیے جائیں گے۔ کمپنی کے حصص 30 جولائی کوبی ایس ای اور این ایس ای پرلسٹ ہو سکتے ہیں۔ یہ آئی پی او پہلے دن 2 بجے تک 18 فیصد سبسکرائب ہو ا ہے۔

اس آئی پی او میں بولی کے لیے پرائس بینڈ 404 روپے سے 425 روپے فی شیئر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ لاٹ سائز 35 شیئرز ہے۔ خوردہ سرمایہ کار اس آئی پی او میں کم از کم ایک لاٹ یعنی 35 شیئرز کے لیے بولی لگا سکتے ہیں، جس کے لیے انہیں 14,875 روپے کی سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔ اسی طرح خوردہ سرمایہ کار 1,93,375 روپے کی سرمایہ کاری کر کے زیادہ سے زیادہ 455 حصص کے 13 لاٹس کے لیے بولی لگا سکتے ہیں۔ اس آئی پی او کے تحت ایک روپے کی فیس ویلیو والے کل 2,59,31,407 شیئر آفر فار سیل ونڈو کے ذریعے فروخت کیے جائیں گے۔

اس آئی پی او میں اہل ادارہ جاتی خریداروں (کیو آئی بی ) کے لیے کم از کم 75 فیصد حصہ مختص کیا گیاہے۔ اس کے علاوہ خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے زیادہ سے زیادہ 10 فیصد حصہ اورغیر ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (این آئی آئی) کے لیے 15 فیصد مخصوص ہے۔اس ایشو کے لئے ایکویرس کیپتل لمیٹڈ کو بک رننگ لیڈ مینیجر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ایم یو ایف جی ان ٹائم انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کو رجسٹرار کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

کمپنی کی مالی حالت کی بات کریں تو کیپٹل مارکیٹس ریگولیٹر سیبی کے پاس دائر کردہ ریڈ ہیرنگ پراسپیکٹس (ڈی آر ایچ پی ) کے مسودے میںکئے گئے دعوے کے مطابق اس کی مالی صحت مسلسل مضبوط ہوئی ہے۔ مالی سال 25-2024 میں کمپنی کا خالص منافع 117.84 کروڑ روپے تھا، جو مالی سال 26-2025 میں بڑھ کر 193.45 کروڑروپے ہو گیا۔

اس دوران کمپنی کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا۔ مالی سال 25-2024 میں، اس نے 1,386.47 کروڑ روپے کی کل آمدنی حاصل کی، جو مالی سال 26-2025 میں بڑھ کر 1,737.87 کروڑ روپے ہو گئی۔ اس دوران کمپنی کے قرضے میں بھی کمی ہوئی۔ مالی سال 2024-25 کے اختتام پر، کمپنی پر 212.16 کروڑ روپے کا قرض تھا، جو مالی سال 26-2025 میں کم ہو کر 152.78 کروڑ روپے ہو گیا۔

کمپنی کے ذخائر اور سرپلس مالی سال 2024-25 میں 358.14 کروڑ روپے تھے، جو مالی سال 26-2025 میں بڑھ کر 519.16 کروڑ روپے ہو گئے۔ کمپنی کا ای بی آئی ٹی ڈی اے 25-2024 میں 228.60 کروڑ روپے تھا، جو 26-2025 میں بڑھ کر 339.45 کروڑ روپے ہو گیا۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande