
شاہ رخ خان کی انتہائی متوقع فلم 'کنگ' کی شوٹنگ اب آخری مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ہدایت کار سدھارتھ آنند فلم کے آخری شاٹ کی شوٹنگ بیرون ملک کرنے کی تیاری کر رہے ہیں جس کے لیے امریکا اور جنوبی امریکہ کے مختلف مقامات پر غور کیا جا رہا ہے۔ فلم کی ٹیم اس وقت مناسب مقامات کے انتخاب کے لیے ان علاقوں کا دورہ کر رہی ہے۔
اگر تیاریاں پروگرام کے مطابق مکمل ہوئیں تو بیرون ملک فلم کی شوٹنگ اگست میں شروع ہو سکتی ہے۔ پروڈکشن ٹیم تکنیکی اور لاجسٹک انتظامات کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے۔ توقع ہے کہ اس شیڈول کے دوران فلم کے کچھ بڑے ایکشن سیکونسز کی شوٹنگ کی جائے گی۔
'کنگ' کو شاہ رخ خان اور ان کے خاندان کے لیے ایک خاص فلم سمجھا جاتا ہے، کیونکہ یہ پہلی بار ان کی بیٹی سہانا خان کے ساتھ بڑے پردے پر نظر آئے گی۔ فلم میں دیپیکا پدوکون، ابھیشیک بچن، رانی مکھرجی، جیدیپ اہلاوت، اور ارشد وارثی بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 24 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم کو لے کر شائقین میں پہلے ہی بے پناہ جوش و خروش پایا جاتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد