
نئی دہلی، 21 جولائی (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران اتار چڑھاو کے درمیان معمولی گراوٹ کے ساتھ کاروبار ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات معمولی گراوٹ کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلتے ہی خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان رسہ کشی شروع ہو گئی، جس کی وجہ سے بازار کی چال میں اتار چڑھاو ہونے لگا۔ صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 0.11 فیصد اور نفٹی 0.04 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔
صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر بازار کی سرکردہ کمپنیوں میں سے ٹیک مہندرا، الٹرا ٹیک سیمنٹ، شری رام فنانس، بجاج فنسرو اور آئشر موٹرس کے شیئر 1.65 فیصد سے لے کر 1.02 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب، ایچ ڈی ایف سی بینک، ایٹرنل، اڈانی پورٹس، سپلا اور سن فارماسیوٹیکل کے شیئر 1.07 فیصد سے لے کر 0.51 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔
ابھی تک کے کاروبار میں شیئر بازار میں 2,653 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 1,614 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 1,039 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 18 شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب 12 شیئر فروخت کے دباو میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 29 شیئر سبز نشان میں اور 21 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آ رہے تھے۔
بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس آج 58.89 پوائنٹس کی معمولی کمزوری کے ساتھ 77,649.63 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہوتے ہی بازار میں ہو رہی خرید و فروخت کی وجہ سے اس انڈیکس کی چال بھی اوپر نیچے ہونے لگی۔ خریداری کی حمایت سے سینسیکس اضافے کے ساتھ سبز نشان میں 77,753.18 پوائنٹس تک پہنچا۔ وہیں فروخت کا دباو بننے پر اس نے 77,541.68 پوائنٹس تک غوطہ بھی لگا دیا۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 87.98 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 77,620.54 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
سینسیکس کی طرح ہی این ایس ای کے نفٹی نے آج 22.45 پوائنٹس گر کر 24,216.05 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلتے ہی خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان ایک دوسرے پر حاوی ہونے کی کوشش شروع ہونے کی وجہ سے اس انڈیکس کی چال میں اتار چڑھاو ہونے لگا۔ خریداری کی حمایت سے نفٹی اضافے کے ساتھ سبز نشان میں 24,262.20 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ جبکہ فروخت کا دباو بننے پر اس نے 24,203.60 پوائنٹس تک غوطہ بھی لگایا۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد نفٹی 10.40 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 24,228.10 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن