ایس بی آئی فنڈز کا اسٹاک مارکیٹ میں مضبوط آغاز ، آئی پی اوسرمایہ کاروں کو فائدہ
نئی دہلی، 21 جولائی (ہ س)۔ ملک کی سب سے بڑی اثاثہ جات کی انتظامی کمپنی (اے ایم سی) ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ کے حصص نے آج اسٹاک مارکیٹ میں زبردست انٹری کی، جس سے اس کے آئی پی او سرمایہ کاروں کو فائدہ ہوا۔ کمپنی کے حصص آئی پی او کے تحت 574 روپے کی قیم
فنڈس


نئی دہلی، 21 جولائی (ہ س)۔ ملک کی سب سے بڑی اثاثہ جات کی انتظامی کمپنی (اے ایم سی) ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ کے حصص نے آج اسٹاک مارکیٹ میں زبردست انٹری کی، جس سے اس کے آئی پی او سرمایہ کاروں کو فائدہ ہوا۔ کمپنی کے حصص آئی پی او کے تحت 574 روپے کی قیمت پر جاری کیے گئے تھے۔ آج، بی ایس ای پراس کی لسٹنگ 6.27 فیصد پریمیم کے ساتھ 610 کی سطح پر اور این ایس ای پراس کی لسٹنگ6.85 فیصد پریمیم کے ساتھ 613.30 روپے کی سطح پر ہوئی ۔

لسٹنگ کے بعد، سپورٹ خریدکی حمایت سے یہ اسٹاک اضافہ کے ساتھ 624.90 روپے کی سطح تک پہنچ گیا، لیکن پھر فروخت کے دباو¿ کی وجہ سے 610 روپے کی سطح تک گر گیا۔ صبح10:30 بجے تک، ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ کے حصص 617.80 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہے تھے۔ اس طرح، اب تک کی تجارت میں، کمپنی کے آئی پی او سرمایہ کاروں نے 43.80 روپے فی شیئر، یعنی 7.63 فیصد کا فائدہ اٹھایا ہے۔

کمپنی کا 9,812.91 کروڑ کا آئی پی او 14 اور 16 جولائی کے درمیان سبسکرپشن کے لیے کھلا تھا۔ آئی پی او کو سرمایہ کاروں کی طرف سے زبردست ردعمل ملا، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 41.73 گنا سبسکرپشن ہوا۔ ان میں سے، اہل ادارہ جاتی خریداروں (کیو آئی بی ) کے لیے مخصوص حصہ 140.11 گنا سبسکرائب کیا گیا۔ اسی طرح، غیر ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (این آئی آئی) کے لیے مختص حصہ 22.51 گنا سبسکرائب کیا گیا۔ خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے مختص حصہ 3.76 گنا سبسکرائب کیا گیا۔ مزید ، ملازمین کے لیے مختص حصہ 4.65 گنا سبسکرائب کیا گیا اور حصص یافتگان کے لیے مخصوص حصہ 9.52 گنا سبسکرائب کیا گیا۔

اس آئی پی او کے تحت کوئی نیا حصص جاری نہیں کیا گیا۔ اس کے بجائے آفر برائے فروخت ونڈو کے تحت ایک روپیہ فیس ویلیو والے 17,09,56,631 حصص فروخت کیے گئے۔ ان میں سے 12,83,34,397 حصص ایس بی آئی کے ذریعہ اور 7,53,74,842 حصص ایمونڈی انڈیا ہولڈنگز کے ذریعہ فروخت کیے گئے۔ چونکہ یہ مسئلہ مکمل طور پر آفر برائے فروخت تھا، اس لیے اس آئی پی اوسے حاصل ہونے والی آمدنی ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ کو نہیں گئی، بلکہ فروخت کرنے والے پروموٹرز، ایس بی آئی اور ایمونڈی انڈیا کو گئی۔

ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ کی مالی حالت کے بارے میں بات کریں تو، اس کی مالی صحت مسلسل بہتر ہو رہی ہے، جیسا کہ کیپٹل مارکیٹ ریگولیٹر سیبی کو پیش کیے گئے ڈرافٹ ریڈ ہیرنگ پراسپیکٹس (ڈی آر ایچ پی) میں دعویٰ کیا گیا ہے۔ مالی سال 2023تا2024 میں، کمپنی کو 2,072.79 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا، جو اگلے مالی سال 2024تا2025 میں بڑھ کر 2,540.15 کروڑ روپے ہو گیا۔ گزشتہ مالی سال 2025تا2026 میں کمپنی کا خالص منافع 3,067.38 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔

اس دوران کمپنی کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا۔ مالی سال 2023تا2024 میں، اس نے 3,426.08 کروڑ کی کل آمدنی حاصل کی، جو مالی سال 2024تا2025 میں بڑھ کر 4,236.15 کروڑ ہو گئی اور مالی سال 2025تا2026 میں مزید بڑھ کر 4,976.11 کروڑ ہو گئی۔

اس دوران کمپنی کے رزرو اور سرپلس میں بھی اضافہ ہوا۔ مالی سال 2023تا2024 میںیہ 182.02 کروڑ کی سطح پرتھے، جو مالی سال 2024تا2025میں بڑھ کر 255.12 کروڑ ہو گئے۔ اسی طرح، 2025تا2026 میں، کمپنی کے رزرو اور سرپلس 326.73 کروڑ کی سطح تک پہنچ گئے تھے۔

اس دوران کمپنی کی مجموعی مالیت میں اتار چڑھاو¿ آتا رہا۔ مالی سال 2023تا2024 میں، کمپنی کی مجموعی مالیت 6,747.45 کروڑ کی سطح پرتھی، جو 2024تا2025 میں بڑھ کر 8,297.53 کروڑ ہو گئی۔ تاہم، مالی سال 2025تا2026 میں، کمپنی کی مجموعی مالیت گھٹ کر 5,963.06 کروڑ کی سطح پرآگئی۔

اسی طرح، ای بی آئی ٹی ڈی اے (ارننگ بفور انٹریسٹ ،ٹیکسز،ڈپریشیئیشنس اینڈ ایمارٹائزیشن ) 2023تا2024میں 2,718.82 کروڑ تھی، جو 2024تا2025 میں بڑھ کر 3,412.94 کروڑ ہو گئی۔ اسی طرح، پچھلے مالی سال، 2025تا2026میں، کمپنی کا ای بی آئی ٹی ڈی اے بڑھ کر 4,058.44 کروڑ کی سطح پر آگیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande