
نئی دہلی، 21 جولائی (ہ س)۔ گلوبل مارکیٹ سے آج ملے جلے رجحان دکھائی دے رہے ہیں۔ گزشتہ سیشن میں امریکی مارکیٹ گراوٹ کے ساتھ بند ہوئیں۔ تاہم، ڈاو¿ جونز فیوچر آج اضافہ کے ساتھ ٹریڈ کر رہے ہیں۔ یورپی منڈیوں میں گزشتہ سیشن میں ملا جلا کاروبار دیکھا گیاتھا۔ اس دوران ایشیائی بازاروں میں آج عام طور پر تیزی کا رخ ہے۔
امریکی اسٹاک مارکیٹ آخری سیشن کے دوران گراوٹ کے ساتھ بند ہوئی۔ ڈاو¿ جونز انڈسٹریل ایوریج 307.16 پوائنٹس یعنی 0.59 فیصد گر اوٹ کے ساتھ 51,839.26 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح، ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.19 فیصد کی کمی کے ساتھ آخری سیشن 7,443.28 پوائنٹس کی سطح پر ختم کیا۔ اس کے علاوہ نیس ڈیک 0.05 فیصد گراوٹ کے ساتھ 25,508.07 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ جبکہ ڈاو جونز فیوچرز فی الحال 116.42 پوائنٹس یعنی 0.22 فیصد اضافے کے ساتھ 51,955.68 پوائنٹس کی سطح پر تجارت کر رہے ہیں۔
یورپی بازار گزشتہ سیشن کے دوران ملے جلے نتائج کے ساتھ بند ہوئے۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 75.61 پوائنٹس یعنی 0.72 فیصد گر اوٹ کے ساتھ 10,524.76 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اس کے برعکس، سی اے سی انڈیکس نے گزشتہ سیشن ٹریڈنگ کا اختتام 0.02 فیصد کے علامتی اضافے کے ساتھ 8,340.11 پوائنٹس کی سطح پر کیاتھا۔ اس کے علاوہ نیس ڈیک 0.06 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ 24,846.69 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
ایشیائی بازاروں میں آج عام طور پر خریداری کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ نو ایشیائی مارکیٹ انڈیکس میں سے آٹھ سبز نشان میں ٹریڈ کر رہے ہیں، جبکہ صرف ایک انڈیکس کمزوری کے ساتھ سرخ نشان میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ایشیائی بازاروں کا واحد انڈیکس گفٹ نفٹی 0.17 فیصد گر اوٹ کے ساتھ 24,242 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دوسری جانب، نکئی انڈیکس 1,737.88 پوائنٹس یعنی 2.71 فیصد اضافے کے ساتھ 65,879 کی سطح پر پہنچ گیا۔ اسی طرح جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 1.17 فیصد اضافے کے ساتھ 6,304.71 تک پہنچ گیا۔ کوسپی انڈیکس آج مضبوط نظرآ رہا ہے۔ فی الحال،یہ انڈیکس 307.98 پوائنٹس یعنی 4.73 فیصد چھلانگ لگا کر 6,824.25 تک پہنچ گیا ہے۔
تائیوان ویٹڈ انڈیکس نے بھی آج زبردست چھلانگ لگائی ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 1,353.36 پوائنٹس یعنی 3.19 فیصد اضافے کے ساتھ 43,803.06 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.77 فیصد اضافے کے ساتھ 5,541.20 پوائنٹس کی سطح پر، شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.62 فیصد اضافے کے ساتھ 3,819.66 پوائنٹس کی سطح پر،ہینگ سینگ انڈیکس 0.14 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 25,177 پوائنٹس کی سطح پراور سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.07 فیصد اضافے کے ساتھ 1,647.10 پوائنٹس کی سطح پرتجارت کر رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی