پھر بڑی اسکرین پر واپس آئی گی فلم تھری ایڈیٹس
عامر خان، آر مادھاون اور شرمن جوشی کی اداکاری والی سپر ہٹ فلم ”3 ایڈیٹس“ ایک بار پھر سینما گھروں میں واپسی کے لیے تیار ہے۔ 2009 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم تقریباً 17 سال بعد بڑے پردے پر شائقین کو پھر سے محظوظ کرے گی۔ عامر خان کے 60ویں یوم پیدائش کے
3-Idiots-return-Theater


عامر خان، آر مادھاون اور شرمن جوشی کی اداکاری والی سپر ہٹ فلم ”3 ایڈیٹس“ ایک بار پھر سینما گھروں میں واپسی کے لیے تیار ہے۔ 2009 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم تقریباً 17 سال بعد بڑے پردے پر شائقین کو پھر سے محظوظ کرے گی۔ عامر خان کے 60ویں یوم پیدائش کے موقع پر ان کی کئی فلموں کو ری -ریلیز کیا گیا تھا، لیکن ”3 ایڈیٹس“ اس فہرست میں شامل نہیں تھی۔ اب فلم کے شائقین کو اسے ایک بار پھر سینما گھروں میں دیکھنے کا موقع ملے گا۔

رپورٹس کے مطابق، یوم اساتذہ کے موقع پر ”3 ایڈیٹس“ کو 4 ستمبر 2026 کو ملک بھر کے سینما گھروں میں دوبارہ ریلیز کیا جائے گا۔ این ایچ اسٹوڈیوز اس مشہور فلم کو اپنی ری -ریلیز کی حکمت عملی کے تحت بڑی اسکرین پر پھر سے لا رہا ہے، جس سے سامعین کی نئی نسل تھیئٹرس میں اسے دیکھنے کا تجربہ حاصل کر سکے، جبکہ پرانے شائقین اپنی یادوں کو تازہ کرسکیں۔

راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ”3 ایڈیٹس“ کو ہندوستانی سنیما کی سب سے مقبول اور کامیاب فلموں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ چیتن بھگت کے ناول”فائیو پوائنٹ سم ون“ سے متاثر ہو کر عامر خان نے”رانچو“ عرف ”پھونسوک وانگڑو“ کا یادگار کردار ادا کیا تھا۔ تعلیمی نظام، دوستی اور زندگی پر ایک نیا تناظر پیش کرنے والی اس فلم نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی اور آج بھی شائقین میں مقبول ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande