ملک کی نو بنیادی صنعتوں کی شرح نمو 5.0 فیصد پر رہی
نئی دہلی، 20 جولائی (ہ س)۔ ملک کی نو بنیادی صنعتوں (کور سیکٹر) کی پیداواری شرح نمو جون میں بڑھ کر 5 فیصد کی پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ گزشتہ ماہ مئی میں ترقی کی یہ شرح 3.2 فیصد تھی۔ گزشتہ سال جون میں بنیادی صنعتوں کی پیداوار میں اضافے ک
basic-industries-growth-rate


نئی دہلی، 20 جولائی (ہ س)۔ ملک کی نو بنیادی صنعتوں (کور سیکٹر) کی پیداواری شرح نمو جون میں بڑھ کر 5 فیصد کی پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ گزشتہ ماہ مئی میں ترقی کی یہ شرح 3.2 فیصد تھی۔ گزشتہ سال جون میں بنیادی صنعتوں کی پیداوار میں اضافے کی شرح 1.1 فیصد تھی۔

وزارت تجارت و صنعت کے مطابق اس کی بڑی وجہ سیمنٹ، بجلی اور خام لوہے کی پیداوار میں اضافہ ہے۔ ملک کی نو بڑی بنیادی صنعتوں (کور سیکٹر) کے اعداد و شمار 12-2011 کے بجائے 23-2022 کو بنیادی سال مان کرکے کے جاری کیے گئے ہیں۔ حکومت نے خام لوہے کو انڈیکس میں شامل کیا ہے جس کی وجہ سے اب بنیادی صنعتوں کی تعداد بڑھ کر نو ہو گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق جون کے مہینے میں خام تیل، قدرتی گیس، ریفائنری مصنوعات اور کھادوں کی پیداوار میں کمی درج کی گئی ہے۔ سیمنٹ اور بجلی کی پیداوار میں 9.8-9.8 فیصد اور نئی سیریز کے تحت انڈیکس میں شامل کئے گئے خام لوہے کی پیداوار میں 43.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزارت کے مطابق، خام لوہے کو پہلی بار نئی درجہ بندی میں شامل کیا گیا ہے، جس سے بنیادی صنعتوں کی تعداد بڑھ کر 9 ہو گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، رواں مالی سال 27-2026 کی پہلی سہ ماہی (اپریل-جون) میں ان اہم شعبوں میں پیداوار میں 3.6 فیصد اضافہ ہواہے، جبکہ گزشتہ مالی سال 26-2025 کی اسی مدت میں یہ اضافہ ایک فیصد رہا تھا۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande