ابتدائی کاروبار میں گھریلو شیئر بازار دباؤ کا شکار، سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ
نئی دہلی، 20 جولائی (ہ س)۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث گھریلو بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔ آج کاروبار کا آغاز بھی کمزوری کے ساتھ ہوا۔ بازار کھلنے کے بعد فروخت کا دباؤ بڑھنے کی وجہ سے سین
ابتدائی کاروبار میں گھریلو شیئر بازار دباؤ کا شکار، سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ


نئی دہلی، 20 جولائی (ہ س)۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث گھریلو بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔ آج کاروبار کا آغاز بھی کمزوری کے ساتھ ہوا۔ بازار کھلنے کے بعد فروخت کا دباؤ بڑھنے کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں اشاریوں میں مسلسل کمزوری دیکھی گئی۔ صبح 10 بجے تک سینسیکس 0.78 فیصد اور نفٹی 0.60 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

صبح 10 بجے تک کے کاروبار کے دوران اسٹاک مارکیٹ کی بڑی کمپنیوں میں ٹرینٹ لمیٹڈ، او این جی سی، این ٹی پی سی، جے ایس ڈبلیو اسٹیل اور سِپلا کے شیئر 2.30 فیصد سے 1.16 فیصد تک کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کرتے نظر آئے۔ دوسری جانب ایکسس بینک، ایچ ڈی ایف سی بینک، کوٹک مہندرا بینک، انٹرگلوب ایوی ایشن اور ماروتی سوزوکی کے شیئر 5.34 فیصد سے 1.28 فیصد تک کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آئے۔

اب تک کے کاروبار میں اسٹاک مارکیٹ میں 2,742 شیئر میں فعال ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 1,457 شیئر منافع کے ساتھ سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 1,285 شیئر نقصان کے ساتھ سرخ نشان میں تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئر میں سے 18 شیئر خریداری کے تعاون سے سبز نشان میں برقرار تھے، جبکہ 12 شیئر فروخت کے دباؤ میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ نفٹی میں شامل 50 شیئر میں سے 30 شیئر سبز نشان میں جبکہ 20 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آئے۔

بی ایس ای کا سینسیکس آج بغیر کسی اتار چڑھاؤ کے 78,151.45 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ بازار کھلنے کے کچھ ہی دیر بعد وسیع پیمانے پر فروخت شروع ہو گئی، جس کی وجہ سے یہ اشاریہ گرتا چلا گیا۔ مسلسل فروخت کے باعث سینسیکس 77,444.79 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد خریداروں نے خریداری کی کوشش کی، جس سے اشاریے کی رفتار میں کچھ بہتری آئی۔ بازار میں جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک سینسیکس 605.93 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 77,545.52 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کے برعکس این ایس ای کے نفٹی نے آج 144.25 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 24,190.05 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کا آغاز کیا۔ بازار کھلتے ہی فروخت کا دباؤ بننے کی وجہ سے اس اشاریے میں کمزوری بڑھنے لگی۔ مسلسل فروخت کے باعث تھوڑی دیر میں نفٹی 24,149.90 پوائنٹس کی سطح تک گر گیا۔ اس کے بعد خریداروں نے خریداری شروع کی، جس سے اس کی رفتار میں بہتری آنے لگی۔ بازار میں جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک نفٹی 145.70 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 24,188.60 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

اس سے پہلے گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن جمعہ کو سینسیکس 964.58 پوائنٹس یعنی 1.25 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 78,151.45 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ وہیں نفٹی نے 261.55 پوائنٹس یعنی 1.09 فیصد کے اضافے کے ساتھ 24,334.30 پوائنٹس کی سطح پر جمعہ کے کاروبار کا اختتام کیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande