انڈین اوورسیز بینک نے پہلی سہ ماہی میں 1,659 کروڑ روپے کے منافع کی اطلاع دی
نئی دہلی،20جولائی (ہ س)۔ پبلک سیکٹر انڈین اوورسیز بینک (آئی او بی) نے رواں مالی سال 2026تا2027 کی پہلی سہ ماہی (اپریل-جون) کے لیے اپنے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے۔ اپریل-جون سہ ماہی میں بینک کا خالص منافع 49.3 فیصد بڑھ کر 1,659 کروڑ روپے ہوگیا۔
بینک

بینک نے پیر کو اسٹاک ایکسچینج کو مطلع کیا کہ بینک کے خالص منافع میں پہلی سہ ماہی میں اضافہ ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ اثاثوں کے معیار میں بہتری ہے۔ پچھلے مالی سال 2025تا2026 کی اپریل-جون سہ ماہی میں، بینک کو 1,111 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا تھا۔ اپریل-جون سہ ماہی میں بینک کی کل آمدنی بڑھ کر 10,938 کروڑ روپے ہوگئی، جو مالی سال 2025تا2026 کی اسی مدت میں 8,866.47 کروڑ روپے تھی۔ بینک کے اثاثہ جات کا معیار بہتر ہوا اور مجموعی نان پرفارمنگ اثاثہ جات (جی این پی اے) کم ہو کر 1.33 فیصد رہ گیا جو کہ پچھلے مالی سال میں 1.97 فیصد تھا۔ اسی طرح، خالص این پی اے بھی کم ہو کر 0.18 فیصد رہ گیا، جو ایک سال پہلے کی اسی سہ ماہی میں 0.32 فیصد تھا۔

ہندوستان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی

 rajesh pande