لوہیا کارپوریشن کا پرائس بینڈ طے ،23 جولائی کو کھلے گا 1,102 کروڑ روپے کا آئی پی او
نئی دہلی ، 20 جولائی (ہ س)۔ ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے مشینری اور لوازمات تیار کرنے والی کمپنی لوہیا کارپوریشن کے پبلک ایشو (آئی پی او) کے پرائس بینڈ اور سائز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس آئی پی او میں بولی لگانے کے لیے پرائس بینڈ 404 روپے سے روپے تک 425
کمپنی


نئی دہلی ، 20 جولائی (ہ س)۔ ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے مشینری اور لوازمات تیار کرنے والی کمپنی لوہیا کارپوریشن کے پبلک ایشو (آئی پی او) کے پرائس بینڈ اور سائز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس آئی پی او میں بولی لگانے کے لیے پرائس بینڈ 404 روپے سے روپے تک 425 فی شیئرطے کردیا گیا ہے ، جس میں 35 شیئرز کا لاٹ سائز ہے۔ ایشو کا سائز 1,102.08 کروڑ ہے۔

لوہیا کارپوریشن کا یہ ایشو 23 جولائی کو سبسکرپشن کے لیے کھلے گا۔ سرمایہ کار اس میں 27 جولائی تک بولی لگا سکیں گے۔ایشو بند ہونے کے بعد، 28 جولائی کو حصص الاٹ کیے جائیں گے ، جبکہ الاٹ کیے گئے حصص 29 جولائی کو ڈیمیٹ اکاونٹ میں جمع کیے جائیں گے۔ کمپنی کے حصص 30 جولائی کوبی ایس ای اور این ایس ای پر درج کیے جاسکتے ہیں ۔اس آئی پی او میںخوردہ سرمایہ کارکم از کم ایک لاٹ یعنی 35 شیئرزکے لئے بولی لگا سکتے ہیں، جس کے لیے انہیں 14,875 روپے کی سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔ اسی طرح خوردہ سرمایہ کار 1,93,375 روپے کی سرمایہ کاری کر کے زیادہ سے زیادہ 13 لاٹ میں455 حصص کے لیے بولی لگا سکتے ہیں۔ اس آئی پی او کے تحت 1روپے فیس ویلیو والے ، کل 2,59,31,407 شیئرز آفر فار سیل ونڈو کے ذریعے فروخت کیے جائیں گے۔

اس آئی پی او میں، اہل ادارہ جاتی خریداروں (کیو آئی بی) کے لیےکم از کم 75 فیصدحصہ مختص ہے۔ اس کے علاوہ خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے زیادہ سے زیادہ 10 فیصدحصہ اور غیر ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (این آئی آئی) کے لیے 15 فیصدحصہ مختص ہے۔ایکویرس کیپٹل لمیٹڈکو اس ایشو کے لیے بک رننگ لیڈ مینیجر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ایم یو ایف جی انٹائم انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کو رجسٹرار کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

کیپٹل مارکیٹس ریگولیٹر سیبی کے پاس دائر کردہ ریڈ ہیرنگ پراسپیکٹس (ڈی آر ایچ پی) کے مسودے میں کیے گئے دعووں کے مطابق، کمپنی کی مالی حالت کے بارے میں بات کریں تو ، اس کی مالی صحت مسلسل مضبوط ہوئی ہے۔ مالی سال 2024تا2025 میں، کمپنی نے 117.84 کروڑ روپے کا خالص منافع کمایا ، جو مالی سال 2025تا2026 میں بڑھ کر 193.45 کروڑ ہو گیا۔

اس دوران کمپنی کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا۔ مالی سال 2024تا2025 میں، اس نے 1,386.47 کروڑ کی کل آمدنی حاصل کی ، جو مالی سال 2025تا2026 میں بڑھ کر 1,737.87 کروڑ ہو گئی۔ اس دوران کمپنی کے قرضے میں بھی کمی ہوئی۔ مالی سال 2024تا2025 کے آخر میں، کمپنی پر 212.16 کروڑ روپے کا قرض تھا ، جو مالی سال 2025تا2026 میں کم ہو کر 152.78 کروڑ رہ گیا۔

کمپنی کے رزرواور سرپلس مالی سال 2024تا2025میں 358.14 کروڑ تھے ، مالی سال 2025تا2026 میں بڑھ کر 519.16 کروڑ ہو گئے۔ کمپنی کا ای بی آئی ٹی ڈی اے (ارننگ بفور انٹریسٹ ،ٹیکسز،ڈپریشئیشنس اینڈ ایمارٹائزیشن) 2024تا2025 میں 228.60 کروڑ تھی ، جو 2025تا2026 میں بڑھ کر 339.45 کروڑ ہو گئی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande