عالمی شیئر بازاروں سے ملے جلے اشارے، ایشیائی بازاروں میں بھی ملا جلا رجحان
نئی دہلی، 20 جولائی (ہ س)۔ آج عالمی بازاروں سے ملے جلے اشارے موصول ہوئے ہیں۔ گزشتہ کاروباری سیشن میں امریکی بازار کمزوری کے ساتھ بند ہوئے، تاہم آج ڈاؤ جونز فیوچرز معمولی علامتی تیزی کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ یورپی منڈیاں بھی گزشتہ سیشن
عالمی منڈیوں سے ملے جلے اشارے، ایشیائی بازاروں میں بھی ملا جلا رجحان


نئی دہلی، 20 جولائی (ہ س)۔ آج عالمی بازاروں سے ملے جلے اشارے موصول ہوئے ہیں۔ گزشتہ کاروباری سیشن میں امریکی بازار کمزوری کے ساتھ بند ہوئے، تاہم آج ڈاؤ جونز فیوچرز معمولی علامتی تیزی کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ یورپی منڈیاں بھی گزشتہ سیشن میں ملے جلے رجحان کے ساتھ بند ہوئیں، جبکہ آج ایشیائی بازاروں میں بھی ملا جلا کاروبار دیکھا جا رہا ہے۔

مغربی ایشیا میں جنگ کی شدت کے باعث بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس سے ایک بار پھر مہنگائی بڑھنے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ انہی خدشات کے باعث گزشتہ سیشن کے دوران امریکی بازار دباؤ کا شکار رہے۔ ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج 406.55 پوائنٹس یعنی 0.77 فیصد کی کمی کے ساتھ 52,146.42 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 76.08 پوائنٹس یعنی 1.01 فیصد گر کر 7,457.69 پوائنٹس پر بند ہوا، جبکہ نیسڈیک انڈیکس 361.70 پوائنٹس یعنی 1.40 فیصد کی کمی کے ساتھ 25,520.24 پوائنٹس پر اختتام پذیر ہوا۔ دوسری جانب آج ڈاؤ جونز فیوچرز 0.05 پوائنٹس کی علامتی بڑھت کے ساتھ 52,146.47 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یورپی بازاروں میں گزشتہ سیشن کے دوران بھی ملا جلا رجحان رہا۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.27 فیصد اضافے کے ساتھ 10,600.37 پوائنٹس پر بند ہوا، جبکہ سی اے سی انڈیکس 0.47 فیصد گر کر 8,338.81 پوائنٹس پر آ گیا۔ اسی طرح ڈی اے ایکس انڈیکس 0.34 فیصد کی کمی کے ساتھ 24,830.98 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج ایشیائی بازاروں میں بھی ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ ایشیا کی نو بڑی مارکیٹوں میں سے چار کے اشاریے منفی زون میں جبکہ چار مثبت زون میں ٹریڈ کر رہے ہیں۔ ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج میں آج تعطیل ہونے کی وجہ سے نکیئی انڈیکس میں کوئی سرگرمی نہیں دیکھی گئی۔

گفٹ نفٹی اس وقت 191 پوائنٹس یعنی 0.78 فیصد کی کمی کے ساتھ 24,158 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسی طرح تائیوان ویٹڈ انڈیکس 0.20 فیصد گر کر 42,588 پوائنٹس تک پہنچ گیا ہے۔ کوسپی انڈیکس میں آج نمایاں کمزوری دیکھی جا رہی ہے اور یہ 261.18 پوائنٹس یعنی 3.83 فیصد گر کر 6,559.42 پوائنٹس پر آ گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایس ای ٹی کمپوزٹ انڈیکس 0.12 فیصد کی کمی کے ساتھ 1,637.03 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دوسری جانب جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 0.87 فیصد اضافے کے ساتھ 6,229.19 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسی طرح شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 1.18 فیصد کی چھلانگ لگا کر 3,808.39 پوائنٹس تک پہنچ گیا ہے۔ ہینگ سینگ انڈیکس میں بھی آج زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے اور یہ 509.76 پوائنٹس یعنی 2.08 فیصد بڑھ کر 25,072 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.02 فیصد کی معمولی بڑھت کے ساتھ 5,510.74 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande