دھماکوں سے دہلا یوکرین، کیف میں کئی جگہوں پر آگ لگی، دو کی موت
کیف، 02 جولائی (ہ س)۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کی ملک میں روس کے بڑے حملے کی انتباہ کے کچھ گھنٹے بعد جمعرات کے روز علی الصبح راجدھانی کیف اور دیگر جگہوں پر زور دار دھماکے ہوئے۔ ان دھماکوں سے پورا ملک دہل گیا۔ سرکاری افسران کے مطابق، راجدھانی
یوکرین کی راجدھانی کیف میں کچھ لوگوں نے رات کو کیف میٹرو کے پالاتس یوکرین اسٹیشن میں پناہ لی۔ فوٹو دی کیف انڈیپینڈنٹ


کیف، 02 جولائی (ہ س)۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کی ملک میں روس کے بڑے حملے کی انتباہ کے کچھ گھنٹے بعد جمعرات کے روز علی الصبح راجدھانی کیف اور دیگر جگہوں پر زور دار دھماکے ہوئے۔ ان دھماکوں سے پورا ملک دہل گیا۔ سرکاری افسران کے مطابق، راجدھانی کیف میں کئی جگہوں پر آگ لگ گئی۔ دھماکوں کی زد میں آنے سے دو لوگوں کی جان چلی گئی۔ زیلینسکی نے ایک انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر ہم وطنوں کو مطلع کیا تھا کہ روس رات کو بڑے حملے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

دی کیف انڈیپینڈنٹ، کیف پوسٹ اور امریکی نیوز چینل سی این این کی رپورٹ کے مطابق، بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات زیادہ ہلچل نہیں ہوئی۔ صبح ہونے سے پہلے کیف میں کئی دھماکے ہوئے۔ کیف کے افسران نے بتایا کہ روس نے بیلسٹک میزائل اور ڈرون داغے ہیں۔ اس سے رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور ان میں آگ لگ گئی۔ حملے میں کم از کم دو افراد کی موت ہو گئی۔

کیف کے میئر ویٹالی کلیٹسکو نے بتایا کہ حملوں کے بعد کم از کم 11 زخمیوں کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا۔ کلیٹسکو نے کہا کہ بچاو کارکن نو منزلہ عمارت کے ملبے والی جگہ پر پہنچے اور اندر پھنسے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی۔ انہوں نے بتایا کہ ایمبولینس سب اسٹیشن پر حملے میں میڈیکل ملازم زخمی ہوئے ہیں۔

کیف شہر کے فوجی انتظامیہ کے سربراہ تیمور تکاچینکو کے مطابق، اس حملے میں دو لوگ مارے گئے اور کم از کم 16 دیگر زخمی ہو گئے۔ اس حملے میں رہائشی عمارتیں بھی تباہ ہو گئیں۔ وسطی کیف میں ایک ہوٹل متاثر ہوا اور کثیر منزلہ عمارتیں آگ کے شعلوں میں گھر گئیں۔ مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے تک افسران نے کم از کم 28 مقامات پر نقصان درج کیا۔

یوکرین کے کئی خطوں میں ہوائی الرٹ جاری کیا گیا۔ جنوبی شہر زاپوریژیا اور نیپروپیترووسک اوبلاست کے پاولو ہراڈ میں دھماکے ہونے کی اطلاع ہے۔ شمال-مشرقی یوکرین کے سومی اور خارکیف میں بھی دھماکے ہوئے ہیں۔ تکاچینکو نے کہا، ’’آنے والے دنوں میں مزید حملے ہونے کا بھی امکان ہے۔‘‘ دھماکے شروع ہونے سے کچھ ہی وقت پہلے یوکرین کی فضائیہ نے انتباہ دیا کہ روسی ڈرونز کے گروپ کیف اور مائکولائیو، کونوٹوپ اور کھیرسون سمیت دیگر شہروں کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

تکاچینکو نے رات 12.45 بجے کیف پر بیلسٹک میزائل کے خطرے کا انتباہ دیا۔ فضائیہ نے بھی تقریباً آدھے گھنٹے بعد ایسا ہی انتباہ جاری کیا۔ اوپن سورس مانیٹرنگ چینلوں نے بتایا کہ روس نے 10 بمبار طیارے تعینات کیے۔ رات تقریباً دو بجے زور دار دھماکوں سے کیف اور دیگر شہر دہل گئے۔ مقامی افسران نے بتایا کہ راجدھانی پر ہوئے حملے میں پورے شہر کی رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا اور عام شہری و بچاو کارکن زخمی ہوئے۔

کیف کے مصروف مرکزی علاقے کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ یہاں رہائشی علاقوں کے ساتھ ساتھ میوزیم اور یونیورسٹی بھی ہیں۔ تکاچینکو نے بتایا کہ شیوچینکیفسکی ضلع میں ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ تباہ ہو گئی۔ پیچیرسکی ضلع میں حملوں کے سبب رہائشی عمارتوں کے پاس دو جگہوں پر آگ لگنے کی بھی اطلاع ملی ہے۔ سولومیانسکی ضلع میں ایک انتظامی عمارت کے پاس آگ لگ گئی۔ ہولوسیوسکی ضلع میں ایک اور کثیر منزلہ عمارت متاثر ہوئی۔

زیلینسکی نے بدھ کے روز لوگوں سے محتاط رہنے اور ہوائی حملے کے سائرن پر دھیان دینے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے انتباہ دیا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن یوکرین کے خلاف بڑے حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔ زیلینسکی نے ایکس پر کہا، ’’آج رات ہمیں ٹھیک اسی خطرے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘ افسران کے مطابق، مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے سے سائرن بجنے شروع ہو گئے۔ سائرن سن کر لوگ میٹرو اسٹیشن پہنچ گئے۔

یوکرین نے گزشتہ ماہ روس کے خلاف بے مثال ڈرون مہم شروع کی ہے۔ اس میں لمبی دوری کے ڈرون حملوں کے ذریعے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ زیلینسکی نے اسے ماسکو کو جنگ ختم کرنے کے لیے مجبور کرنے کی ایک اہم حکمتِ عملی بتایا ہے۔ گزشتہ ہفتے ایک ہی رات میں روس نے 12 خطوں میں 660 ڈرونز کو روکنے کی اطلاع دی۔ اس سے پہلے جون میں کیف کے وسط میں ہوئے روسی حملے میں یوکرین کے ایک اہم خانقاہ احاطے، جو یونیسکو کی فہرست میں شامل ہے، ’کیف پیچیرسک لاورا‘ میں آگ لگ گئی تھی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande