سلطان پور: گومتی ندی میں ڈوبنے والے دوسرے نوجوان کی لاش بھی نکال لی گئی
سلطان پور، 2 جولائی (ہ س)۔ اترپردیش میں سلطان پور ضلع کے کڑوار تھانہ علاقے کے نیرساہیہ گاوں کے قریب دریائے گومتی میں ڈوبنے والے دوسرے نوجوان کی لاش بھی جمعرات کو برآمد ہوگئی ہے۔ اس سے قبل بدھ کی شام دریا میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش نکال لی گئی تھی
لاش


سلطان پور، 2 جولائی (ہ س)۔ اترپردیش میں سلطان پور ضلع کے کڑوار تھانہ علاقے کے نیرساہیہ گاوں کے قریب دریائے گومتی میں ڈوبنے والے دوسرے نوجوان کی لاش بھی جمعرات کو برآمد ہوگئی ہے۔ اس سے قبل بدھ کی شام دریا میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش نکال لی گئی تھی۔ دونوں متوفی نوجوان دوستوں کے ساتھ دریا میں نہانے آئے تھے۔ پولیس نے دونوں نعشیں قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔

کڑوار تھانہ علاقہ کے نیرساہیا گاوں کے قریب سوہاگولی کے رہنے والے امن (13) ولد پنچ بہادر کوری اور ساحل (12) ولد رام روپ کوری اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ بدھ کو نیرساہیہ گاوں کے قریب گومتی ندی میں نہانے گئے تھے۔ بچوں نے دریا کے کنارے اپنی سائیکلیں، کپڑے اور چپل اتار کر دریا میں نہانا شروع کر دیا۔ اس دوران جب کافی دیر تک امن اور ساحل ندی سے باہر نہ آئے تو ان کے دوستوں نے گاو¿ں والوں کو اس کی اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں گاوں والے اپنے اہل خانہ کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور ندی کے کنارے تلاش شروع کر دی گئی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کڑوار کی پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچی۔ سب انسپکٹر بابو دیال یادو، سب انسپکٹر امرجیت یادو اور دیوان راج نارائن پولس فورس کے ساتھ موجود تھے۔ دیہاتیوں اور مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے پولیس نے دریا میں بچوں کی تلاش شروع کردی۔

تلاش کے دوران ساحل کی لاش اسی شام دیر گئے ندی سے برآمد ہوئی۔ تاہم امن کا پتہ نہیں چل سکا۔ جمعرات کی صبح دریا میں دوبارہ تلاش شروع کی گئی اور امن کی بھی لاش مل گئی۔

اسٹیشن ہاوس آفیسر پروین کمار یادو نے جمعرات کو بتایا کہ دریائے گومتی میں ڈوبنے والے دوسرے نوجوان کی لاش بھی آج برآمد کر لی گئی۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande