
نوئیڈا، 2 جولائی (ہ س)۔ اترپردیش کے گوتم بدھ نگر کے نوئیڈا کے سیکٹر 113 تھانہ علاقہ میںا سپیکٹرم مال کے پاس جمعرات کی صبح ایک آٹو رکشا سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گیا۔ واقعے میں ایک خاتون جاں بحق جب کہ پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کمشنر لکشمی سنگھ کے میڈیا انچارج نے بتایا کہ صبح تقریباً:30 4 بجے ایک آٹو رکشہ اسپیکٹرم مال کے قریب سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گیا۔ گاو¿ں بھنگیل کے رہائشی نور حسن کی بیوی یاسمین (45)، سید (تین ماہ)ولد سعید حسین ، نازش (32)زوجہ سعید حسین ، رنوی (23)بنت نور حسن ، منیش (20) اور دیش راج (32) شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں علاج کے لیے نوئیڈا کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں یاسمین کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ پانچ دیگر کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی