سڑک کے کنارے کھڑے خراب آٹورکشہ میں پیچھے سے کنٹینر ٹکرا یا، ڈرائیور سمیت پانچ افراد زخمی
کانپور، 2 جولائی (ہ س)۔ اتر پردیش میں کانپور ضلع کے مہاراج پور تھانہ علاقے میں جمعرات کو سرسول فلائی اوور پر ایک تیز رفتار کنٹینر نے تکنیکی خرابی کے باعث سڑک کے کنارے کھڑے آٹورکشا کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں آٹو ڈرائیور سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ اط
UP-ROAD-ACCIDENT-5-INJURED


کانپور، 2 جولائی (ہ س)۔ اتر پردیش میں کانپور ضلع کے مہاراج پور تھانہ علاقے میں جمعرات کو سرسول فلائی اوور پر ایک تیز رفتار کنٹینر نے تکنیکی خرابی کے باعث سڑک کے کنارے کھڑے آٹورکشا کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں آٹو ڈرائیور سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ بعد ازاں تباہ شدہ گاڑیوں کو ہٹانے کے بعد ٹریفک کو بحال کر دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق ،تکنیکی خرابی کے بعد ڈرائیور نے آٹو رکشہ کو فلائی اوور کے کنارے روک دیا تھا۔ پیچھے سے آنے والے کنٹینر نے آٹو رکشہ کو زور سے ٹکر مار دی۔ آٹو رکشہ الٹ گیا جبکہ کنٹینر بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے بعد علاقہ کے مکینوں اور پولیس نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔حادثے میں آٹو رکشہ ڈرائیور امیش، شیو بہادر، رشمی، شری پال اور اروند زخمی ہوگئے۔ سبھی کو ایمبولینس کے ذریعے سرسول کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔

ٹکر کی وجہ سے کانپور-پریاگ راج قومی شاہراہ پر ٹریفک میں کچھ دیر کے لیے متاثرہوا۔ پولیس اور این ایچ اے آئی کی ٹیموں نے کرین کی مدد سے آٹو اور کنٹینر کو ہٹایا اور ٹریفک کو بحال کیا۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس(مشرق) ستیہ جیت گپتا نے بتایا کہ سڑک حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ تباہ شدہ گاڑیوں کو ہٹانے کے بعد ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے، شکایت ملنے پر قانون کے مطابق قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande