فتح پور: آسمانی بجلی گرنے سے نابالغ لڑکے کی موت
فتح پور، 2 جولائی (ہ س)۔ اترپردیش میں فتح پور ضلع کے ہدگام تھانہ علاقے میں جمعرات کو آسمانی بجلی گرنے سے ایک نابالغ لڑکے کی موت ہو گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی۔ ہدگام تھانہ علاقہ کے مخدوم پور خورد گ
بجلی


فتح پور، 2 جولائی (ہ س)۔ اترپردیش میں فتح پور ضلع کے ہدگام تھانہ علاقے میں جمعرات کو آسمانی بجلی گرنے سے ایک نابالغ لڑکے کی موت ہو گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی۔

ہدگام تھانہ علاقہ کے مخدوم پور خورد گاوں کے رہنے والے آنجہانی ہری پرساد کا بیٹا اجیت کمار (17) جمعرات کی صبح اپنے کزن کے ساتھ دھان کے کھیت میں کھاد ڈالنے گیا تھا۔ ہلکی ہلکی بوندا باندی شروع ہو گئی۔ دونوں ایک مہوا کے درخت کے نیچے کھڑے تھے۔ اچانک درخت پر آسمانی بجلی گری جس سے اجیت بری طرح جھلس گیا۔ اس کے اہل خانہ اسے فوری طور پر ضلع اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹر نے جانچ کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔

اسٹیشن ہاو¿س آفیسر ارون کمار چترویدی نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande