
دبئی ،02جولائی (ہ س )۔
مغربی ایشیا میں جاری اسرائیل امریکہ اور ایران تنازعہ کے بعد خلیجی ممالک کے تیل کاروبار کو خطرات کا سامنا اب آہستہ آہستہ ٹلتا نظر آ رہا ہے ۔ خاص طور پر اس جگ میں متحدہ عرب امات کو متعدد بحران کا سامنا تھا ۔لیکن حالیہ رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی تیل برآمدات 2017ء کے بعد بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئیں۔اماراتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی تیل برآمدات 2017ء کے بعد بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات آبنائے ہرمز پر انحصار مکمل طور پر ختم کرنے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔ اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جون کے دوران یومیہ تیل برآمدات بڑھ کر 39 لاکھ بیرل سے تجاوز کر گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق جنگ کے بعد متحدہ عرب امارات نے اپنی تیل برآمدات کو جنگ سے پہلے کی سطح پر بحال کر لیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ