اداکار انو کپور کی فلم 'اتر دا پتر' کا ٹریلر جاری
اداکار انو کپور کی فلم ''اتّر دا پتّر'' کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم کا ٹریلر اداکار منوج باجپئی نے لانچ کیا۔ کامیڈی اور ڈراما پر مبنی یہ فلم واستو شاستر، توہم پرستی اور قسمت سے جڑی روایتی سوچ پر ہلکے پھلکے انداز میں طنز کرتی ہے۔ ٹریلر میں مز
اداکار انو کپور کی فلم 'اتّر دا پتّر' کا ٹریلر جاری


اداکار انو کپور کی فلم 'اتّر دا پتّر' کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم کا ٹریلر اداکار منوج باجپئی نے لانچ کیا۔ کامیڈی اور ڈراما پر مبنی یہ فلم واستو شاستر، توہم پرستی اور قسمت سے جڑی روایتی سوچ پر ہلکے پھلکے انداز میں طنز کرتی ہے۔ ٹریلر میں مزاح، خاندانی رشتوں اور سماجی پیغام کا دلچسپ امتزاج دکھایا گیا ہے، جس نے ناظرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔

فلم میں انو کپور ایک ایسے شخص کا کردار ادا کر رہے ہیں، جسے یقین ہو جاتا ہے کہ صحیح سمت اس کی قسمت بدل سکتی ہے۔ اسی یقین کے ساتھ اس کی زندگی میں کئی غیر متوقع واقعات پیش آتے ہیں، جو مزاح اور جذبات سے بھرپور حالات پیدا کرتے ہیں۔ فلم یہ سوال بھی اٹھاتی ہے کہ زندگی میں کامیابی اور خوشی کا دار و مدار قسمت پر ہے یا انسان کے اپنے اعمال پر۔ ٹریلر میں اس موضوع کو نہایت دلچسپ اور طنزیہ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

فلم میں رخسار رحمان، پون ملہوترا، بریجیندر کالا، اشتیاق خان اور دیگر فنکار بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کے پروڈیوسر سندیپ کپور اور پریا کپور ہیں، جبکہ ہدایت کاری کی ذمہ داری رویندر سیواچ نے سنبھالی ہے۔ پروموڈوم موشن پکچرز کے بینر تلے بننے والی یہ فلم 24 جولائی 2026 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande