امرتسر ہوائی اڈے پر ایک خاتون سمیت تین مسافر گرفتار، ایک کروڑ روپے مالیت کا سونا برآمد
۔سونا پیسٹ، جوتے، بریسلیٹ اور زنجیروں میں چھپا کرلایا جا رہا تھا، کسٹمز اور ڈی آر آئی نے تحقیقات شروع کی امرتسر، 2 جولائی (ہ س)۔ محکمہ کسٹم اور ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے امرتسر کے سری گرو رام داس جی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر
Three-passengers-


Three-passengers-


Three-passengers-


۔سونا پیسٹ، جوتے، بریسلیٹ اور زنجیروں میں چھپا کرلایا جا رہا تھا، کسٹمز اور ڈی آر آئی نے تحقیقات شروع کی

امرتسر، 2 جولائی (ہ س)۔ محکمہ کسٹم اور ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے امرتسر کے سری گرو رام داس جی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک خاتون سمیت تین مسافروں سے ایک کروڑ روپے سے زیادہ کا سونا ضبط کیا ہے۔ مسافر سونے کو پیسٹ، جوتے، چوڑیوں اور زنجیروں کی شکل میں چھپا کر ہندوستان لانے کی کوشش کر رہے تھے۔

پہلے معاملے میں، فلائٹ 6 ای 1428 پر شارجہ سے امرتسر پہنچنے والے ایک مسافر کو ڈی آر آئی اور کسٹمز حکام نے شک کی بنیاد پر روکا۔ معائنہ، ایکسرے اسکیننگ اور ذاتی تلاشی کے دوران اس کے پاس سے 174 گرام سونے کا پیسٹ برآمد ہوا۔ پروسیسنگ کے بعد، اس کا خالص وزن 150.04 گرام پایا گیا، جس کی قیمت کااندازہ 22 لاکھ 05پانچ ہزار588 روپے لگایاگیا ہے۔یہ سونا جوتوں کے اندر چھپا کر لایاجارہاتھا۔

ایک اور معاملے میں، کسٹم حکام نے پرواز IX-138 پر شارجہ سے آنے والی ایک خاتون مسافر کو جانچ کے لئے روکا۔ تلاشی اور ایکسرے اسکیننگ کے دوران اس کے پاس سے 114 گرام سونے کا پیسٹ برآمد ہوا۔ پروسیسنگ کے بعد، اس کا خالص وزن 90.21 گرام پایا گیا، جس کی قیمت 13لاکھ 26ہزار 87 روپے بتائی گئی ہے۔

تیسرے معاملے میں، کسٹم حکام نے ایک مرد مسافر کو روکا جو میلبورن سے کوالالمپور کی پرواز ایم ایچ-118 کے ذریعے امرتسر پہنچا تھا۔ تلاشی کے دوران اس کے پاس سے 24 کیرٹ سونے کے دو کنگن اور ایک چین برآمد ہوا۔ برآمد شدہ سونے کا کل وزن 484 گرام تھا، جس کی قیمت 70لاکھ 66ہزار 400 روپے ہے۔

حکام کے مطابق برآمد شدہ سونا قبضے میں لے لیا گیا ہے اور کسٹمز ایکٹ 1962 کی مختلف دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ محکمے نے اس بات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ آیا ان مقدمات کے پیچھے سونے کیا سمگلنگ کا بین الاقوامی نیٹ ورک ہے یا نہیں۔ ایجنسیاں اب اس بات کی چھان بین کر رہی ہیں کہ آیا برآمد شدہ سونا پنجاب میں کسی غیر قانونی نیٹ ورک، صرافہ بازار یا حوالہ چینلز کے ذریعے ٹھکانے لگانا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande