گروکل اسکولوں میں بدعنوانی کے الزامات پر حیدرآباد میں کشیدگی، ہریش راؤ حراست میں
گروکل اسکولوں میں بدعنوانی کے الزامات پر حیدرآباد میں کشیدگی، ہریش راؤ حراست میںحیدرآباد ،2 جولائی (ہ س)۔ تلنگانہ کے گروکل رہائشی اسکولوں میں خریداری کے عمل میں مبینہ بدعنوانی کے الزامات پر کانگریس حکومت کے وزراء اوربھارت راشٹرا سمیتی (بی آرایس) کے
گروکل اسکولوں میں بدعنوانی کے الزامات پر حیدرآباد میں کشیدگی، ہریش راؤ حراست میں


گروکل اسکولوں میں بدعنوانی کے الزامات پر حیدرآباد میں کشیدگی، ہریش راؤ حراست میںحیدرآباد ،2 جولائی (ہ س)۔ تلنگانہ کے گروکل رہائشی اسکولوں میں خریداری کے عمل میں مبینہ بدعنوانی کے الزامات پر کانگریس حکومت کے وزراء اوربھارت راشٹرا سمیتی (بی آرایس) کے رہنماؤں کے درمیان سیاسی ٹکراؤ آج شدت اختیارکرگیا، جس کے بعد سابق وزیرٹی ہریش راؤاوربی آرایس کے کئی رہنماؤں کوپولیس نے حراست میں لے لیا۔ کانگریس حکومت نے گروکل ہاسٹلوں میں خریداری سے متعلق بے ضابطگیوں کے الزامات پربی آرایس کی عوامی مباحثے کی پیشکش قبول کرلی تھی۔ اس مقصد کے لیے وزراء پونم پربھاکر، ادلوری لکشمن، محمد اظہرالدین اوردیگررہنما شہداء کی یادگار(گن پارک) پہنچے، جبکہ بی آرایس رہنماؤں کا ابتدائی اصرارتھا کہ مباحثہ سوماجی گوڑہ پریس کلب میں ہونا چاہیے۔ بعد ازاں ہریش راؤ سینئربی آرایس لیڈرکے ہمراہ تلنگانہ بھون سے گن پارک کے لیے روانہ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی اس مقام پربھی بحث کے لیے تیارہے جہاں حکومت چاہتی ہے۔ تاہم پولیس نے ان کا قافلہ مقامِ بحث تک پہنچنے سے پہلے ہی روک لیا۔جب ہریش راؤ نے پیدل آگے بڑھنے کی کوشش کی تو بی آرایس کارکنوں اورپولیس کے درمیان تلخ کلامی ہوئی،جو بعد میں جسمانی تصادم میں تبدیل ہوگئی۔ ہنگامے کے دوران ہریش راؤزمین پرگرگئے، جس کے بعد پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔کئی سابق وزراء اوربی آرایس قائدین کو بھی حراست میں لیاگیا، جس سے تلنگانہ بھون کے اطراف کشیدگی مزید بڑھ گئی گن پارک میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرپونم پربھاکرنے بی آرایس پرگروکل ہاسٹلوں میں بدعنوانی سے متعلق کھلے جھوٹ اور بے بنیاد الزامات لگانے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہاکہ خریداری کاعمل چارمختلف محکموں کی نگرانی میں مکمل شفافیت کے ساتھ اوپن ٹینڈرکے ذریعے انجام دیا گیااوربولی کے عمل میں حصہ لینے کے لیے ہرکسی کوموقع فراہم کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہاگرالزامات درست ہیں تووہ عوامی بحث کے لیے سامنے آئیں۔ کے ٹی آر،ہریش راؤاورآرایس پروین کمارنے بغیرکسی ثبوت کے الزامات لگائے ہیں۔عوام کوحقیقت جاننے کا حق ہے۔ ہم بی آرایس حکومت کے دس سالہ دورمیں ہونے والی خریداریوں پربھی بحث کے لیے تیارہیں۔ پونم پربھاکرنے سابق آئی پی ایس افسرآرایس پروین کمارکوبھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں۔ حراست میں لیے جانے سے قبل ہریش راؤ نے کہاکہ بی آرایس گن پارک لڑائی کے لیے نہیں بلکہ بحث کےلیےجا رہی تھی۔انہوں نے کہاکہ پریس کلب میں مباحثہ کرانے سے انکارکے بعد خود وزراء نے گن پارک آنے کی دعوت دی تھی۔ دریں اثنا،کسی بھی ناخوشگوارواقعے سے بچنے کے لیے گن پارک، تلنگانہ بھون اورسوماجی گوڑہ پریس کلب کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی

۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande