تلنگانہ حکومت ہرماہ پہلے دن ہی تمام ملازمین کی تنخواہیں جاری کی
تلنگانہ حکومت ہرماہ پہلے دن ہی تمام ملازمین کی تنخواہیں جاری کیحیدرآباد، 2 جولائی (ہ س)۔ تلنگانہ حکومت نے آؤٹ سورس، کنٹریکٹ اوراعزازیہ کی بنیاد پرکام کرنے والے ملازمین کی تنخواہیں ماہ کے پہلے ہی دن ان کے بینک کھاتوں میں منتقل کردی ہیں۔اس اقدام کے ذ
تلنگانہ حکومت ہرماہ پہلے دن ہی تمام ملازمین کی تنخواہیں جاری کی


تلنگانہ حکومت ہرماہ پہلے دن ہی تمام ملازمین کی تنخواہیں جاری کیحیدرآباد، 2 جولائی (ہ س)۔ تلنگانہ حکومت نے آؤٹ سورس، کنٹریکٹ اوراعزازیہ کی بنیاد پرکام کرنے والے ملازمین کی تنخواہیں ماہ کے پہلے ہی دن ان کے بینک کھاتوں میں منتقل کردی ہیں۔اس اقدام کے ذریعے وزیراعلیٰ اے. ریونت ریڈی نے بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کے اپنے وعدے کو پورا کیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے محکمۂ خزانہ نے ریاست بھرکے سرکاری محکموں، کارپوریشنوں، سوسائٹیوں، جامعات اورحکومت سے وابستہ دیگراداروں میں خدمات انجام دینے والے آؤٹ سورس اورکنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہیں جاری کردیں۔ وزیراعلیٰ نے حال ہی میں تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیرکے باعث ملازمین کوپیش آنے والی مشکلات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا تھا اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی تھی کہ کنٹریکٹ، آؤٹ سورس اوراعزازیہ حاصل کرنے والے ملازمین کو بھی مستقل سرکاری ملازمین کی طرح ہرماہ بغیرکسی تاخیرکے ان کی واجب الادا رقم ادا کی جائے۔ اس فیصلے پر عمل درآمد کے لیے محکمۂ خزانہ نے تمام محکموں کو ایک سرکلر جاری کیا ہے، جس میں تنخواہوں کے بلوں کی کارروائی مکمل کرنے کے لیے ایک مقررہ وقت کاتعین کیا گیا ہے۔ تمام محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ہر ماہ کی 25 تاریخ تک تنخواہوں اور اعزازیہ کے بل خزانہ،پے اینڈ اکاؤنٹس آفس اوراکاؤنٹس دفاترمیں جمع کرائیں، جبکہ ان بلوں کی جانچ، آڈٹ اورمنظوری کا عمل ماہ کے آخری دن تک مکمل کرلیاجائے۔

۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande