لگاتار دوسرے دن مضبوطی کے ساتھ بند ہوا شیئر بازار ، سرمایہ کاروں نے کمائے 3.81 لاکھ کروڑ روپے
نئی دہلی، 2 جولائی (ہ س)۔ آئی ٹی سیکٹر کے شیئرز میں آئی زبر دست تیزی اور بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کی وجہ سے گھریلو سٹاک مارکیٹ لگاتار دوسرے دن اضافے کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب رہا۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی بڑھت کے سات
لگاتار دوسرے دن مضبوطی کے ساتھ بند ہوا شیئر بازار ، سرمایہ کاروں نے کمائے 3.81 لاکھ کروڑ روپے


نئی دہلی، 2 جولائی (ہ س)۔

آئی ٹی سیکٹر کے شیئرز میں آئی زبر دست تیزی اور بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کی وجہ سے گھریلو سٹاک مارکیٹ لگاتار دوسرے دن اضافے کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب رہا۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی بڑھت کے ساتھ ہوئی تھی۔ دوپہر 12 بجے سے کچھ دیر پہلے تک مارکیٹ میں اتار چڑھاو¿ ہوتا رہا، لیکن خریداروں نے دن کے دوسرے سیشن میں اپنی خریداری کی رفتار کو جاری رکھا۔ دن کے کاروبار کے بعد، سینسیکس 0.75 فیصد اور نفٹی 0.71 فیصد کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔

آئی ٹی، آٹوموبائل اور رئیلٹی سیکٹر کے اسٹاکس میں دن بھر مسلسل خرید و فروخت جاری رہی۔ اسی طرح بینکنگ، کنزیومر ڈور ایبل، ایف ایم سی جی، ہیلتھ کیئر، میٹل، آئل اینڈ گیس، پبلک سیکٹر انٹرپرائزز اور ٹیک انڈیکس بھی فائدہ کے ساتھ بند ہوئے۔ دوسری جانب کیپٹل گڈز، پاور اور ٹیلی کام سیکٹر کے اسٹاکس میں فروخت کا دباو¿ برقرار رہا۔ گلوبل مارکیٹ میں آج خریداری کی سرگرمی جاری رہی، جس کی وجہ سے نفٹی مڈ کیپ انڈیکس 0.48 فیصد کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ اسی طرح، اسمال کیپ انڈیکس نے 1.25 فیصد اضافے کے ساتھ کاروبار ختم کیا۔

آج اسٹاک مارکیٹ کی مضبوط کارکردگی کی وجہ سے، اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کی دولت میں 2.75 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ آج کی ٹریڈنگ کے بعد بی ایس ای پر درج کمپنیوں کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن بڑھ کر 479.75 لاکھ کروڑ (عارضی) ہو گئی۔ گزشتہ تجارتی دن، بدھ کو ان کا بازار سرمایہ 475.94 لاکھ کروڑ تھا۔ نتیجتاً، سرمایہ کاروں نے آج کی ٹریڈنگ سے تقریباً 3.81 لاکھ کروڑ کا منافع حاصل کیا۔

دن کے کاروبار کے دوران، بی ایس ای پر 4,458 حصص کی سرگرمی سے تجارت ہوئی۔ ان میں سے 2,536 اضافے کے ساتھ بند ہوئے، 1,740 میں کمی اور 182 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ این ایس ای پر آج 3,001 شیئرز میں فعال تجارت ہوئی۔ ان میں سے 1,991 شیئرز منافع کما کر رہے نشان اور 1,010 شیئرز نقصان اٹھا کر لال نشان میں بند ہوئے۔ اسی طرح سنسیکس میں شامل 30شیئرز میں سے 23شیئرز بڑھت کے ساتھ اور سات شیئر گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے ۔ نفٹی پر درج 50 اسٹاکس میں سے 36 سبز اور 14 سرخ رنگ میں بند ہوئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande