فیفا ورلڈ کپ 2026: 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے امریکہ نے بوسنیا کو ہرایا، آخری-16 میں جگہ بنائی
سین فرانسسکو، 02 جولائی (ہ س)۔ 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے امریکہ نے بدھ کے روز بوسنیا اور ہرزیگووینا کو 0-2 سے ہرا کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آخری-16 (راونڈ آف-16) میں جگہ بنا لی۔ امریکہ نے پہلے ہاف کے آخری لمحات میں برتری حاصل کی۔ فولارین با
گول کرنے کے بعد خوشی مناتی امریکی ٹیم


سین فرانسسکو، 02 جولائی (ہ س)۔ 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے امریکہ نے بدھ کے روز بوسنیا اور ہرزیگووینا کو 0-2 سے ہرا کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آخری-16 (راونڈ آف-16) میں جگہ بنا لی۔

امریکہ نے پہلے ہاف کے آخری لمحات میں برتری حاصل کی۔ فولارین بالوگن نے باکس میں ملے موقع کا شاندار فائدہ اٹھاتے ہوئے گیند کو گول میں پہنچا کر ٹیم کو 0-1 کی برتری دلا دی۔

تاہم دوسرے ہاف میں امریکہ کو بڑا جھٹکا لگا۔ 64 ویں منٹ میں بالوگن کو بوسنیا کے کھلاڑی طارق محرمووچ پر خطرناک ٹیکل کرنے کی وجہ سے ریڈ کارڈ دکھایا گیا، جس کے بعد امریکہ کو باقی مقابلہ 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا۔

ایک کھلاڑی کم ہونے کے باوجود امریکہ نے بہترین صبر و ضبط کا مظاہرہ کیا اور 82 ویں منٹ میں ملک ٹلمین نے باکس کے باہر سے شاندار فری کک پر گول داغ کر ٹیم کی برتری 0-2 کر دی۔

آخر تک بوسنیا واپسی نہیں کر سکا اور امریکہ نے مقابلہ جیت کر ناک آوٹ مرحلے میں اپنی جگہ پکی کر لی۔

اب موریسیو پوچیٹینو کی کوچنگ والی امریکی ٹیم 7 جولائی کو سیئٹل اسٹڈیم میں ہونے والے آخری-16 کے مقابلے میں بیلجیم کا سامنا کرے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande