ڈی پی ایل خواتین کی نیلامی میں پارونیکا سسودیا سب سے مہنگی کھلاڑی رہیں
نئی دہلی، 2 جولائی (ہ س)۔ دہلی پریمیئر لیگ (ڈی پی ایل) T20 کے تیسرے سیزن کے لیے بدھ کو خواتین کھلاڑیوں کی نیلامی میں زبردست جوش و خروش دیکھنے کو ملا ۔ پچھلے دو کامیاب ایڈیشنوں کے بعد خواتین کے مقابلے اب ملک کے سب سے دلچسپ ڈومیسٹک کرکٹ پلیٹ فارمز
ڈی پی ایل خواتین کی نیلامی میں پارونیکا سسودیا سب سے مہنگی کھلاڑی بنیں


نئی دہلی، 2 جولائی (ہ س)۔

دہلی پریمیئر لیگ (ڈی پی ایل) T20 کے تیسرے سیزن کے لیے بدھ کو خواتین کھلاڑیوں کی نیلامی میں زبردست جوش و خروش دیکھنے کو ملا ۔ پچھلے دو کامیاب ایڈیشنوں کے بعد خواتین کے مقابلے اب ملک کے سب سے دلچسپ ڈومیسٹک کرکٹ پلیٹ فارمز میں سے ایک کے طور پر قائم ہواہے۔ چاروں فرنچائزز دہلی کی سرکردہ خواتین کرکٹرز اور ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کو اپنی ٹیموں میں شامل کرنے کے لیے کھل کر بولی لگائی۔

ڈی پی ایل 2026 خواتین کی نیلامی میں کئی کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ رائٹ ٹو میچ (آر ٹی ایم) کارڈ کا بھی حکمت عملی کے ساتھ استعمال کیا گیا، جبکہ کئی بڑے ناموں پر کافی رقم خرچ کی گئی۔بین الاقوامی تجربہ،گھریلو کرکٹ اور نوجوان صلاحتوں کے بہتری امتزاج کے ساتھ تمام چاروں فرنچائزز نے متوازن اور مضبوط ٹیموں کو تیار کیا۔

مارکی کھلاڑی سب سے زیادہ رہی نظر

تمام ٹیموں نے مارکی پلیئرز کی فہرست میں شامل کرکٹرز میں دلچسپی ظاہر کی۔ ایسٹ دہلی رائیڈرز نے پارونیکا سسودیا اور سمرن دل بہادر کو ٹیم میں شامل کیا۔ سنٹرل دہلی کوئینز نے سونی یادو کا ساتھ دینے کے لئے آروشی گوئل کو خریدا۔ نارتھ دہلی اسٹرائیکرز نے اپنی گیند بازی کو مضبو کرنے کے لئے پریہ مشرا کو شامل کیا۔جبکہ آیوشی سونی پہلے سے ٹیم میں بر قرار تھیں۔ ساو¿تھ دہلی سپر اسٹارز نے ہندوستانی بلے باز پریہ پونیا کو خریدا جو پہلے سے برقرار ہندوستان انڈر 19 اسٹار شویتا سہراوت کے ساتھ ٹیم کو مضبوط کریں گی۔

پارونیکا مہنگی ترین کھلاڑی بن گئیں

نیلامی میں بائیں ہاتھ کی اسپنر پارونیکا سسودیا سب سے مہنگی کھلاڑی رہیں۔ انہیں ایسٹ دہلی رائیڈرز نے 14لاکھ روپے میں خریدا۔ آل راو¿نڈر آروشی گوئل کو سنٹرل دہلی کوئینز نے گیارہ لاکھ میں شامل کیا۔

نیلامی میں سات سب سے مہنگے کھلاڑی:

1. پارونیکا سسودیا – ایسٹ دہلی رائیڈرز – 14 لاکھ روپے

2. آروشی گوئل - سینٹرل دہلی کوئینز - 11 لاکھ روپے

3. سومتی سونی - سینٹرل دہلی کوئینز - 8 لاکھ روپے

4. سمرن دل بہادر – ایسٹ دہلی رائیڈرز – 8 لاکھ روپے

5. پوروا سیوچ – ایسٹ دہلی رائیڈرز – 7 لاکھ روپے

6. سمیرا راگھو - شمالی دہلی اسٹرائیکرز - 7 لاکھ روپے

7. پرگیہ راوت – ایسٹ دہلی رائیڈرز – 7 لاکھ روپے

آر ٹی ایم کارڈ بھی استعمال کیا گیا

فرنچائزز نے گزشتہ سیزن سے اپنے قابل اعتماد کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کے لیے رائٹ ٹو میچ (آر ٹی ایم) کارڈ کا استعمال کیا۔ ایسٹ دہلی رائیڈرز نے پرگیہ راوت کو 7 لاکھ روپے میں واپس لایا۔ نارتھ دہلی اسٹرائیکرز نے سمیرا راگھو کوآر ٹی ایم کے ذریعے 7 لاکھ روپے میں برقرار رکھا۔ نیلامی کے اختتام کے بعد، چاروں فرنچائزز نے تجربہ کار کھلاڑیوں اور نوجوان ٹیلنٹ کا ایک متوازن امتزاج جمع کیا ہے، جس سے ڈی پی ایل 2026 کے خواتین کے ایڈیشن کے انتہائی مسابقتی ہونے کی توقع ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande