
پٹنہ، 2 جولائی، (ہ س)۔ وزیر اعلی سمراٹ چودھری نے آج بہار ویجیلنس بیداری دن اور بہار ویجیلنس بیداری ہفتہ کا شمع روشن کر کے افتتاح کیا۔ سمراٹ اشوک کنونشن سنٹر میں واقع گیان بھون میں نگرانی محکمہ کے ذریعہ منعقدہ پروگرام میں وزیر اعلیٰ نے ویجیلنس انویسٹی گیشن بیورو کے نئے لوگو کو پیش کیا۔ پروگرام کے دوران وزیر اعلیٰ کے سامنے ویجیلنس محکمہ کے کام اورحصولیابیوں پر مشتمل ایک مختصر فلم دیکھائی گئی۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا، ’ بہار ویجیلنس بیداری کے دن‘ کے موقع پر بہار کے لوگوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بہار کے تمام9 ڈویژنوں میں اسپیشل ویجیلنس عدالتیں قائم کی جائیں گی تاکہ بدعنوانی کے معاملات کو تیزی سے حل کیا جا سکے اور قصورواروں کو جلد سے جلد سزا مل جا سکے۔ بہار میں فوجداری اور معاشی جرائم(اکنامک اوفنس) کے مقدمات میں سرکاری گواہوں کو اگر گواہی دینے کے لیے کہیں جانا پڑے تو انہیں ٹرانسپورٹیشن الاؤنس فراہم کرنے کا انتظام کیا جائے گا۔ بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے بہار کے ہر ضلع میں ویجیلنس تھانہ اور تمام سب ڈویژنوں میں ویجیلنس او پی قائم کیے جائیں گے۔ بہار کے اکنامک آفنس یونٹ اور ویجیلنس انویسٹی گیشن بیورو اپنے ساتھ ماہرین کو شامل کرتے ہوئے ایسے جدید اور اسمارٹ ورکنگ سسٹم تیار کریں کہ خاص حالات میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن(سی بی آئی) کو بھی ان کی مدد کی ضرورت محسوس ہو۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بدعنوان افراد کے خلاف ویجیلنس انویسٹی گیشن بیورو،ا سپیشل ویجیلنس یونٹ اور اکنامک آفنس یونٹ براہ راست کارروائی کرے ۔ بہار حکومت بدعنوان افراد کی نشاندہی کرکے ان کے ضبط شدہ کمپلیکس میں اسکول چلائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بدعنوانی میں ملوث وزراء، ارکان اسمبلی اور اوپر سے نیچے تک کے افسران کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ غریبوں کو انصاف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس مقصد کے لیے ’’سہیوگ شیویر‘‘ پروگرام بھی منعقد کیا جا رہا ہے۔ انصاف کے ساتھ ترقی اسی وقت ممکن ہے جب حکومت کی پالیسیوں اور فلاحی اسکیموں کے فوائد بغیر کسی بے ضابطگی کے آخری فرد تک پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ شارٹ کٹ کے کلچر کو ترک کرتے ہوئے ایمانداری اور لگن کو اپنانا ہوگا۔اسکولوں میں بدعنوانی کے خلاف بیداری مہم چلاکر بچوں میں اخلاقی اقدارکو فروغ دیا جائے گا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی ہندوستان کی ترقی کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے خوشحال بہار کی تعمیر کے لیے بہت کچھ کیا ہے اور ہم لوگ اس وژن کو آگے بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرپل ٹی (Transperany,Technology,adnd Trust) سے بہار بدعنوانی سے پاک بنے گا اور سشاسن کو بھی نئی مضبوطی ملے گی۔ ایک بار پھر، میں آپ سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ بہار کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کیجئے۔پروگرام سے نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار چودھری، ویجیلنس ڈپارٹمنٹ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر بی راجندر اور ویجیلنس انویسٹی گیشن بیورو کے ڈائرکٹر جنرل جتیندر سنگھ گنگوار نے بھی سے خطاب کیا۔پروگرام میں موجود وزراء، افسران اور کارکنان نے ویجیلنس کاحلف نامہ پڑکر اپنے تمام کاموںکا تصفیہ پوری ایمانداری، شفافیت اور غیر جانبداری کے ساتھ کرنے، اپنے تمام کاموں کے کرنے میں متعلقہ قوانین اور ضابطوں/ طریقہ کار کی پابندی نے کے ساتھ ہی عوامی مفاد کو ہمیشہ ترجیح دینے کا حلف لیا۔ویجلنس انویسٹی گیشن بیورو کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر بی راجندر نے وزیر اعلیٰ کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan