ساکی ناکہ میں کھلے گٹر میں گر کر شہری کی موت، چار میونسپل ملازمین معطل
ساکی ناکہ میں کھلے گٹر میں گر کر شہری کی موت، چار میونسپل ملازمین معطلممبئی، 2 جولائی (ہ س)۔ ممبئی کے ساکی ناکہ علاقے میں خیرانی روڈ پر کھلے گٹر میں گرنے سے ایک شخص کی موت کے واقعے کے بعد برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چ
ساکی ناکہ میں کھلے گٹر میں گر کر شہری کی موت، چار میونسپل ملازمین معطل


ساکی ناکہ میں کھلے گٹر میں گر کر شہری کی موت، چار میونسپل ملازمین معطلممبئی، 2 جولائی (ہ س)۔ ممبئی کے ساکی ناکہ علاقے میں خیرانی روڈ پر کھلے گٹر میں گرنے سے ایک شخص کی موت کے واقعے کے بعد برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چار میونسپل ملازمین کو معطل کر دیا ہے۔ ممبئی کی میئر ریتو تاوڑے نے اس واقعے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے ذمہ دار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔میئر ریتو تاوڑے نے بتایا کہ جمعرات کی دوپہر خیرانی روڈ پر گٹر سے متعلق مرمتی کام جاری تھا۔ اسی دوران اسی علاقے کے رہائشی 55 سالہ اسلم شیخ وہاں سے گزر رہے تھے کہ اچانک کھلے گٹر میں گر گئے۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کے فوراً بعد اسلم شیخ کو گٹر سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد انہیں مردہ قرار دے دیا۔ ریتو تاوڑے نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد متعلقہ محکمہ کے افسر دھننجے ہرلےکر سمیت چار میونسپل ملازمین کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی میونسپل کارپوریشن سے متوفی کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے بطور مالی امداد دینے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔میئر نے کہا کہ اس افسوسناک واقعے کی ہر پہلو سے تفصیلی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ذمہ دار چاروں اہلکاروں کے خلاف قتلِ خطا کا مقدمہ درج کیا جانا چاہیے تاکہ غفلت برتنے والوں کو قانون کے مطابق سزا مل سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والی اس طرح کی غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور قصوروار افسران یا ملازمین کو کسی بھی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ شہر میں جاری تعمیراتی اور مرمتی کاموں کے دوران حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کے حادثات سے بچا جا سکے۔ہندوستھان سماچار--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande