
سرینگر 02 جولائی (ہ س): ۔پیپلز کانفرنس نے جمعرات کو ہندواڑہ میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں این سی کی قیادت والی حکومت پر ایم ایل اے کے ادارے کو بے اختیار کرنے کا الزام لگایا۔ تفصیلات کے مطابق، پی سی کے کارکنوں نے اس کے خلاف ایک بڑے احتجاجی اجتماع کا اہتمام کیا جسے انہوں نے موجودہ حکومت کے ذریعہ ایم ایل اے کے کردار کو کمزور کرنے کے طور پر بیان کیا۔ پی سی کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے، پارٹی قائدین نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ سجادلون کو ان کے حلقہ میں سرکاری کاموں کے حوالے سے نظروں سے باہر رکھا گیا۔ ریاستی سکریٹری (تنظیم) شیخ محمد عمران نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایم ایل اے کے ادارے کو ختم کر رہے ہیں، ایم ایل اے ایک ادارہ ہے، عمر عبداللہ رو رہے ہیں کہ ان کے پاس اختیارات نہیں ہیں اور انہیں ریاست کا درجہ دیا جانا چاہیے، لیکن دوسری طرف وہ ایم ایل اے کو کمزور کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ اسٹیٹ سکریٹری (تنظیم) شیخ محمد عمران نے احتجاجی ریلی سے خطاب کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں تک کہ حکمران جماعت کے ایم ایل اے کے ساتھ بھی حکومت ناروا سلوک کر رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ’’ان کے اپنے ایم ایل اے راجوری میں نائب وزیر اعلیٰ کے پروگراموں میں حصہ نہیں لیتے ہیں ۔ واضح رہے یہ احتجاج آج کیا گیا جب پی ایچ ای، آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کے وزیر جاوید رانا ہندواڑہ کا دورہ کر رہے ہیں۔جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکلر کے مطابق، ایم ایل اے کو ان کے متعلقہ حلقوں میں تمام سرکاری تقریبات میں مدعو کیا جانا ہے۔لیکن چند روز قبل ممبر اسمبلی ہندواڑہ سجاد لون کو پل کا افتتاح کرنے کے دوران مدعو نہیں کیا گیا تھا۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir