ناسک ڈویژن میں ایس ٹی کے 11 اعلیٰ افسران معطل
ناسک ڈویژن میں ایس ٹی کے 11 اعلیٰ افسران معطلناسک، 2 جولائی (ہ س)۔ مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایس ٹی) کے ناسک ڈویژن میں مسلسل بڑھتے مالی خسارے اور انتظامی امور میں سنگین بے ضابطگیوں پر سخت کارروائی کرتے ہوئے انتظامیہ نے 11 اعلیٰ افس
Nashik ST Officials Suspended


ناسک ڈویژن میں ایس ٹی کے 11 اعلیٰ افسران معطلناسک، 2 جولائی (ہ س)۔ مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایس ٹی) کے ناسک ڈویژن میں مسلسل بڑھتے مالی خسارے اور انتظامی امور میں سنگین بے ضابطگیوں پر سخت کارروائی کرتے ہوئے انتظامیہ نے 11 اعلیٰ افسران کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ ایس ٹی انتظامیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ متعلقہ افسران نے اپنی ذمہ داریوں سے غفلت برتتے ہوئے ایسے انداز میں کام کیا جس سے ڈویژن کو بڑے پیمانے پر مالی نقصان پہنچا۔ اس کارروائی کے بعد ایس ٹی محکمہ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔چند روز قبل ایس ٹی کارپوریشن کے چیئرمین اور وزیر پرتاپ سرنائک نے آمدنی میں اضافہ کرنے کے لیے تمام سطح کے افسران کو ایک ماہ کا الٹی میٹم دیا تھا۔ انہوں نے واضح کیا تھا کہ اگر مقررہ مدت میں آمدنی میں اضافہ نہ ہوا تو ذمہ دار افسران کے خلاف تبادلے، تنزلی یا معطلی جیسی کارروائیاں کی جائیں گی۔ جون کے دوران فی کلومیٹر آمدنی اور فی کلومیٹر اخراجات کا جائزہ لینے کے لیے کارپوریشن کے جنرل منیجر اور کنٹرولنگ آفیسر وریندر قدم نے شماریات اور منصوبہ بندی کے افسران کے ساتھ اگت پوری اور ناسک کے دو ڈپوؤں کا تفصیلی معائنہ کیا تھا۔ اس جائزے کی رپورٹ کارپوریشن کے نائب صدر اور منیجنگ ڈائریکٹر کو پیش کی گئی، جس کی بنیاد پر ایک ساتھ 11 سینئر افسران کے خلاف معطلی کی کارروائی عمل میں لائی گئی۔معطل کیے گئے افسران میں علاقائی انجینئر شراون سونونے، ڈویژنل کنٹرولر سچن کشیرساگر، مکینیکل انجینئر پنکج مہاجن، ڈویژنل ٹرانسپورٹ آفیسر کرن بھوسلے، سینئر ڈپو منیجر پنچوٹی سوربھ دیورے، اکاؤنٹس آفیسر نیلیما وسپوتے، ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر سنجے گائدھنی، ڈویژنل اسٹور آفیسر امول واگھ، ڈویژنل پرسنل آفیسر اشونی چوہان، ڈویژنل انجینئر چیتالی بھسارے اور ڈپو منیجر پرنو اہیرے شامل ہیں۔ایس ٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مالی نظم و نسق کو بہتر بنانا، آمدنی میں اضافہ کرنا اور انتظامی جوابدہی کو یقینی بنانا ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ اسی مقصد کے تحت ناقص کارکردگی اور مبینہ غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے، جبکہ آئندہ بھی کارکردگی کی مسلسل نگرانی جاری رہے گی۔ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande