تعلیم اور ہنرمندی ہی مسلم معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہیں: ڈاکٹر محمد سہیل اختر
علی گڑھ, 2 جولائی (ہ س) معاشرے کی ترقی کی اصل بنیاد تعلیم ہے،تعلیم یایفتہ نوجوان ہی کل ملک اور قوم کی قیادت کرے گا، اس لئے مسلم معاشرے کو تعلیم کو اپنی ترجیحات میں شامل کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار معروف سماجی کارکن ڈاکٹر محمد سہیل اختر نے کیا وہ آ
مسلم  یوتھ


علی گڑھ, 2 جولائی (ہ س) معاشرے کی ترقی کی اصل بنیاد تعلیم ہے،تعلیم یایفتہ نوجوان ہی کل ملک اور قوم کی قیادت کرے گا، اس لئے مسلم معاشرے کو تعلیم کو اپنی ترجیحات میں شامل کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار معروف سماجی کارکن ڈاکٹر محمد سہیل اختر نے کیا وہ آج مسلم معاشرے کو سماجی،معاشی اور تعلیمی طور پر مضبوط بنانے کے سلسلے میں اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے،انھوں نے مذید کہا کہ کہا کہ حکومت کی جانب سے معاشی طور پر کمزور طبقات کے لئے جو اسکیمیں چلائی جارہی ہیں ان سے استفادہ کرتے ہوئے مستقبل کی تعمیر کرنا ہوگی انھوں نے کئی اسکیموں کا حوالہ دیتے ہوئے روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں حکومت نے معاشی طور پر کمزور طلبہ کے لیے اسکالرشپ، ہنر مندی کی تربیت، ڈیجیٹل تعلیم اور دیگر تعلیمی سہولیات میں نمایاں اضافہ کیا ہے، جس سے اقلیتی طبقے کے ہزاروں طلبہ کو بھی آگے بڑھنے کا موقع ملا ہے۔ اگر ان اسکیموں کی صحیح معلومات عوام تک پہنچائی جائیں تو مزید طلبہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے اپنے مستقبل کو روشن بنا سکتے ہیں۔ڈاکٹر سہیل اختر نے کہا کہ آج بڑی تعداد میں مسلم طلبہ ڈاکٹر، انجینئر، اساتذہ، نرس، تکنیکی ماہرین اور کاروباری شعبے میں اپنی شناخت قائم کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق تعلیم صرف روزگار حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں بلکہ شعور، خود اعتمادی اور قیادت کی صلاحیت پیدا کرنے کا سب سے مؤثر وسیلہ بھی ہے۔ انہوں نے خاص طور پر بچیوں کی تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک تعلیم یافتہ بیٹی پورے خاندان اور معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایم یشسوی اسکیم، ہنر مندی کے فروغ کے پروگرام اور دیگر سرکاری تعلیمی منصوبے مستحق طلبہ کے لیے انتہائی مفید ثابت ہو سکتے ہیں، سماجی تنظیموں، تعلیمی اداروں، مساجد، مدارس اور معاشرے کے ذمہ دار افراد کو چاہیے کہ وہ تعلیم کے حوالے سے بیداری پیدا کریں اور طلبہ و سرپرستوں کو سرکاری اسکیموں کی معلومات فراہم کرکے ان سے استفادہ کرنے کی ترغیب دیں۔آخر میں انھوں نے امید ظاہر کی کہ تعلیم، سرکاری فلاحی منصوبوں سے بہتر استفادہ اور اجتماعی کوششوں کے ذریعے مسلم معاشرہ ترقی اور خود کفالت کی

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande