
مہیش بابو نے ‘راؤ بہادر’ کا ٹریلر ریلیز کیاحیدرآباد، 2 جولائی (ہ س)۔
ٹالی ووڈ اداکارمہیش بابونے آنے والی تیلگو سائیکولوجیکل تھریلرفلم راؤ بہادر کا ٹریلرجاری کردیا ہے۔ مہیش بابو اور نمرتا شروڈکر کی جی ایم بی انٹرٹینمنٹ کی پیشکش اس فلم کی ہدایت کاری وینکٹیش مہانے کی ہے، جبکہ مرکزی کردارمیں ستیادیونظرآئیں گے۔ فلم کواے ایس موویزاورسری چکراس انٹرٹینمنٹس نے مشترکہ طور پرپروڈیوس کیا ہے۔ ٹریلر کا آغاز مہیش بابو کے وائس اوور سے ہوتا ہے، جو فلم کی پراسرار کہانی کا پس منظرتیارکرتا ہے۔ اس کے بعد کہانی ایک ایسے نفسیاتی رازکی طرف بڑھتی ہے، جس میں ایک چھوٹاسا شک کئی زندگیوں کومتاثر کرتا دکھائی دیتا ہے۔ ٹریلرمیں سسپنس، نفسیاتی سنسنی اور اثرانگیز منظر کشی کی جھلک دیکھنے کو ملتی ہے۔ مہیش بابونے ٹریلر شیئر کرتے ہوئے ناظرین سے فلم کو سنیما گھروں میں دیکھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ‘راؤ بہادر’ تیلگو سنیما میں ایک الگ اور نیا تجربہ پیش کرنے کی ایک کوشش ہے۔ فلم کی کہانی، اسکرین پلے، ہدایت کاری اور ایڈیٹنگ کی ذمہ داری وینکٹیش مہا نے سنبھالی ہے۔ فلم کی سینیماٹوگرافی کارتک پرمار نے کی ہے، موسیقی سمرن سائی کی ہے اور پروڈکشن ڈیزائن روہن سنگھ نے تیار کیا ہے۔ ‘راؤ بہادر’ 03 جولائی 2026 کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق