حکومت کیرالہ کا طبّی کانگریس کے مطالبات پر مثبت جواب
نئی دہلی، 2 جولائی(ہ س )۔ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے حکومت کیرالہ کے وزیر اعلیٰ اور چیف سکریٹری کو ریاست میں ایک گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج کھولنے کی درخواست کی تھی۔ حکومت کیرالہ کی جانب سے اس سلسلے میں مثب
حکومت کیرالہ کا طبّی کانگریس کے مطالبات پر مثبت جواب


نئی دہلی، 2 جولائی(ہ س )۔

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے حکومت کیرالہ کے وزیر اعلیٰ اور چیف سکریٹری کو ریاست میں ایک گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج کھولنے کی درخواست کی تھی۔ حکومت کیرالہ کی جانب سے اس سلسلے میں مثبت جواب موصول ہوا ہے۔ انہوں نے آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے خط کا جواب اثبات میں موصول ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے نیز آیوروید و دیگر بھارت میں منظور شدہ رائج طریقہ علاج کی طرح طب یونانی کے فروغ میں بھی حکومت کیرالہ سے نمایاں کردار نبھانے کی ا±مید کی ہے۔ ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے کہا کہ حکومت کیرالہ کا جواب ا±مید سے بھرپور ہے اور آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کیرالہ کے صوبائی صدر ڈاکٹر کے ٹی اجمل کو مزید تحریک چلانے اور سرگرم کردار نبھانے کی طرف توجہ دلائی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande