
رئیلٹی شو ”لاک اپ سیزن 2“ میں میزبان کنگنا رناوت کی زبردست انٹری کے بعد ڈرامہ تیز ہوگیا ہے۔ شو کے نئے پرومو میں کنگنا اداکار رام کپور ان کے رویے پر ناراض نظر آ رہی ہیں۔ پرومو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور شائقین کے درمیان بحث کا موضوع بن گیا ہے۔
کنٹیسٹنٹ سے بات چیت کے دوران کنگنا نے رام کپور سے کہا کہ اگر وہ خود میں بہتری لانا چاہتے ہیں تو اپنی غلطیوں کا دفاع کرنا چھوڑ دیں۔ انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا،”اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ اس جیل سے بہت بڑے ہیں تو یہاں آئے ہی کیوں ہیں؟ اپنامنفی رویہدکھانے کے لیے؟“ جب رام کپور نے جواب دیا کہ وہ صحیح وقت آنے اپنی پر بات رکھیں گے، تو کنگنا نے انہیں مشورہ دیا کہ اگر وہ تبدیلی لانا چاہتے ہیں، تو انہیں بہانے بنانا بند کرکے اپنی کمیوں کا اعتراف کرنا چاہیے۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب رام کپور کو شو میں اپنے رویے کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ فرح خان اس سے قبل انہیں اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنے اور اصلاح کرنے کا مشورہ دے چکی ہیں۔ شو کے باہر ان کی اہلیہ گوتمی کپور نے کھل کر ان کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر رام کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ”صرف محبت“ لکھا اور اعتماد اور رشتوں پر منبی ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔
یہ تنازع اس وقت شروع ہوا، جب اداکار ہرشد چوپڑا نے ذاتی تعلقات کا تجربہ شیئر کیا۔ بحث کے دوران رشتوں میں بے وفائی اور معافی کے بارے میں سوالات اٹھے، جس پر رام کپور نے رشتوں کو بچانے اور ساتھی کو دوسرا موقع دینے کی بات کہی۔ ان کے اس بیان نے شو میں ایک بحث چھیڑ دی، جو اب کنگنا رناوت کے سخت تبصرے کے بعد اور بھی نمایاں ہو گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد