
کانپور دیہات، 2 جولائی (ہ س)۔ اترپردیش میں کانپور دیہات کے رورا تھانہ علاقے میں جمعرات کو ایک تیز رفتار کار اور آٹورکشا میں ٹکر ہو گئی۔ حادثے میں ایک شیرخوار سمیت دو افراد کی موت ہو گئی، جبکہ آٹو ڈرائیور سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
اسٹیشن ہاوس آفیسر ادے سنگھ نے بتایا کہ روراسے ڈیرا پور جانے والا ایک آٹو رکشہ چلولی گاو¿ں کے قریب تیز رفتار کار سے ٹکرا گیا۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ آٹو رکشہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور تمام مسافر شدید زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی رورا پولیس اسٹیشن اور ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچی۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (سی ایچ سی) رورا لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے دانش (12) اور اکنت (19) کو مردہ قرار دیا۔ پانچ شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اکبر پور میڈیکل کالج ریفر کر دیا گیا۔ پولیس نے کار ڈرائیور کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی