جھارکھنڈ کے ڈمری میں سب سے زیادہ 92 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی
رانچی، 2 جولائی (ہ س)۔ محکمہ موسمیات نے جمعرات کو بتایا کہ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گریڈیہہ ضلع کے ڈمری میں سب سے زیادہ 92.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران ریاست کے مختلف اضلاع میں ہلکی سے درمیانی بارش ریکار
بارش


رانچی، 2 جولائی (ہ س)۔ محکمہ موسمیات نے جمعرات کو بتایا کہ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گریڈیہہ ضلع کے ڈمری میں سب سے زیادہ 92.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران ریاست کے مختلف اضلاع میں ہلکی سے درمیانی بارش ریکارڈ کی گئی۔ ریاست کے جن علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی ان میں مدھوپور 80.2 ملی میٹر، ہزاری باغ ڈی وی سی 74.2، کونر ڈی وی سی 54.6، گارو 53 ملی میٹر، ننداڈیہہ 45، پلامو کے نوڈیہا بازار 38.2 ملی میٹر، کولیبیرا 35.4 ملی میٹر، ڈالٹن گنج، 33.6 ملی میٹر ،سلائی چک31 ،سسئی میں 29.4 ملی میٹر، جرمونڈی 28.6 ملی میٹر اور توپچانچی 27.2 ملی میٹربارش شامل ہیں۔

محکمہ موسمیات نے ریاست کے کئی اضلاع میں 4، 5، 6 اور 7 جولائی کو بھاری بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ریاست میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ڈالٹن گنج میں 35.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا اور سب سے کم کم سے کم درجہ حرارت لاتیہار میں 21.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

جمعرات کو رانچی اور آس پاس کے علاقوں میں صبح سے ہی بادل چھائے رہے لیکن دوپہر میں موسم صاف ہوگیا اور شدید گرمی اور حبس محسوس کی گئی۔

وہیں، رانچی میں جمعرات کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.8 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 24.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ جمشید پور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.5 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 27.2 ڈگری سیلسیس، ڈالٹن گنج میں زیادہ سے زیادہ 35.4 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 25.1 ڈگری سیلسیس، بوکارو میں زیادہ سے زیادہ 35.1 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 27.2 ڈگری سیلسیس ، چائباسا میں زیادہ سے زیادہ 33.8 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 26 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande