
دوحہ/تہران/واشنگٹن، 2 جولائی (ہ س)۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ثالثوں نے ایران اور امریکہ کوبراہ راست مذاکرات کے لیے تیار کر لیا ہے۔ دونوںکے درمیان ثالثی کر رہے قطراور پاکستان کی کوششوںکو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے درست سمت میں اٹھایا گیا قدم قرار دیا ہے۔
ٹرمپ نے بدھ کو جوائنٹ بیس اینڈریوز میں صحافیوں کو بتایا کہ اس معاملے میں اچھی پیش رفت ہوئی ہے۔ ایران جوہری تخفیف کی جانب اچھی طرح سے گامزن ہے۔ قطر نے مذاکرات میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگلی ملاقات کے مقام کا فیصلہ سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد کیا جائے گا۔
سی بی ایس نیوز، قطر ٹریبیون اور الجزیرہ کی رپورٹوں کے مطابق، قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے بدھ کو کہا کہ مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) سے متعلق معاملات پر مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے ایکس پر کہا، ”قطر اور پاکستان کے ثالثوں نے دوحہ میں امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں کے ساتھ الگ الگ میٹنگ کیں۔ ان ملاقاتوں میں لیک لیوسرن سربراہی اجلاس کے نتائج کو آگے بڑھاتے ہوئے اسلام آباد ایم او یو سے متعلق معاملات پر مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔“ انہوں نے کہا کہ تمام فریقین نے مستقبل میں بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلی ملاقات ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی حسینی خامنہ ای کی تدفین کے بعد جلد از جلد طے کی جائے گی۔
امریکی صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹ کوف بالواسطہ بات چیت کے نئے دور کے درمیان دوحہ میں موجود رہے۔ انہوں نے قطرکے وزیراعظم سے ملاقات کی لیکن تکنیکی بات چیت میں حصہ نہیں لیا۔ دریں اثنا، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے دوحہ مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا لیکن مکمل جنگ کو روکنے کے لیے کوئی عہد نہیں کیا۔ وینس نے کہا کہ دوحہ میں بات چیت اچھی چل رہی ہے، لیکن انہوں نے بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کے امکان کو یکسر مسترد نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہیہ ایران کے ہاتھ میں ہے۔
امریکہ کے ورجینیانیول ایئر اسٹیشن اوشیانا میں میرین فوجیوںسے ملاقات کے بعد وینس نے صحافیوں سے کہا،”میں کوئی وعدہ نہیں کر سکتا، کیونکہ یہ اس بات پر منحصر ہے کہ ایرانی قیادت آخر کار کیا کرنے جا رہی ہے۔ میں صرف اتنا وعدہ کر سکتا ہوں کہ صدر اس وقت تک فوج واپس نہیں بھیجیں گے جب تک یہ ضروری نہ ہو، یا جب تک اس کا کوئی واضح مقصد نہ ہو۔“ انہوں نے کہا کہ اگر ایران اپنا جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کرتا ہے یا تجارتی جہازوں پر پھر سے گولہ باری شروع کرتا ہے تو سوچ بدل جائے گی۔ابھی، صدر نے یہی کہا ہے، جاو¿ اور معاہدہ کرو۔ ایماندارانہ بات چیت کرو۔“
قطر نے اس پوری پیش رفت کو مثبت قرار دیا ہے۔ قطر نے کہا کہ امریکہ اور ایران نے 17 جون کو ہونے والے ایم او یو سے متعلق امور پر دوحہ میں اپنی بالواسطہ تکنیکی بات چیت مکمل کر لی ہے۔ تہران کا کہنا ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزیوں کی معلومات دینے اور اس پر تبادلہ خیال کرنے کے لےے واشنگٹن کے ساتھ ایک مواصلاتی چینل قائم کیا جائے گا۔ تہران نے اطلاع دی ہے کہ شپنگ روٹ کے باہر کم گہرے پانی میںجانے کے بعد آبنائے ہرمز میںایک غیر ملکی کنٹینر(جہاز)پھنس گیا ہے۔
قطر کی وزراءکونسل نے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی حمایت کا اعادہ کیا ہے جس کا مقصد بات چیت اور پرامن ذرائع سے تصفیہ طلب مسائل کا دیرپا حل تلاش کرنا ہے۔ بدھ کو وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی کی زیر صدارت ہفتہ وار وزراءکونسل کے اجلاس میں قطر نے بھی بحرین اور کویت پر ایران کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کو دونوں ممالک کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد