تلنگانہ کے ائمہ و مؤذنین کیلئے اعزازیہ جاری
حیدرآباد، 2 جولائی (ہ س)۔ تلنگانہ حکومت نے ریاست بھرکے ائمہ کرام اورمؤذنین کے لیے جون 2026 کااعزازیہ جاری کردیا ہے۔ تلنگانہ وقف بورڈ کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق حکومت نے 15ہزار958 ائمہ اور مؤذنین کےاعزازیے کی مدمیں 7 کروڑ 97 لاکھ 90 ہز
تلنگانہ کے ائمہ و مؤذنین کیلئے اعزازیہ جاری


حیدرآباد، 2 جولائی (ہ س)۔

تلنگانہ حکومت نے ریاست بھرکے ائمہ کرام اورمؤذنین کے لیے جون 2026 کااعزازیہ جاری کردیا ہے۔ تلنگانہ وقف بورڈ کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق حکومت نے 15ہزار958 ائمہ اور مؤذنین کےاعزازیے کی مدمیں 7 کروڑ 97 لاکھ 90 ہزارروپے جاری کیے ہیں۔ وقف بورڈ کے مطابق یہ رقم جون 2026 کے اعزازیے کے طور پر ریاست کے مختلف اضلاع میں خدمات انجام دینے والے ائمہ کرام اورمؤذنین کوادا کی جائے گی۔ تلنگانہ وقف بورڈ کے چیئرمین سید عظمت اللہ حسینی اورچیف ایگزیکٹو آفیسرنے اس موقع پرریاستی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ اے۔ ریونت ریڈی، نائب وزیراعلیٰ و وزیرخزانہ اوروزیربرائے اقلیتی بہبود کے تعاون سے یہ اعزازیہ بروقت جاری کیا گیاہے۔ وقف بورڈ نے امید ظاہرکی ہے کہ اس اقدام سے ریاست بھرکے ائمہ کرام اور مؤذنین کومالی سہاراملے گا اوروہ اپنی دینی و سماجی خدمات مزید بہتراندازمیں انجام دے سکیں گے۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے ائمہ و مؤذنین کے لیے اعزازیہ کی بروقت اجرائی کو اقلیتی بہبود کے اقدامات میں ایک اہم قدم قراردیا جا رہا ہے، جس سے ہزاروں مذہبی خدمات انجام دینے والے افراد کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔

۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande