سانبہ پولیس نے ایک منشیات فروش کو ہیروئن سمیت گرفتار کیا
جموں, 02 جولائی (ہ س)۔ نشہ مکت جموں و کشمیر مہم کے تحت منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران سانبہ پولیس نے ایک مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 6.28 گرام ہیروئن نما مادہ (چٹا) اور 5,100 روپے نقد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولی
Arrested


جموں, 02 جولائی (ہ س)۔

نشہ مکت جموں و کشمیر مہم کے تحت منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران سانبہ پولیس نے ایک مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 6.28 گرام ہیروئن نما مادہ (چٹا) اور 5,100 روپے نقد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق تھانہ وجے پور کی ایک ٹیم معمول کی گشت پر تھی کہ رہیا موڑ کے قریب قائم ناکے پر رنجری کی جانب سے قومی شاہراہ-44 کی طرف آ رہے ایک آٹو لوڈ کیریئر کو روک کر اس کی تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران ڈرائیور کے قبضے سے مبینہ طور پر 6.28 گرام چٹا اور 5,100 روپے نقد برآمد ہوئے۔

گرفتار شخص کی شناخت رویندر کمار ولد گھارو رام، سکنہ سہاواڑا، ضلع جموں کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے برآمد شدہ منشیات، نقدی اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی کو ضبط کر لیا ہے۔

اس سلسلے میں تھانہ وجے پور میں ایف آئی آر نمبر 111/2026 کے تحت این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔سانبہ پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی، جبکہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ منشیات فروشی یا اسمگلنگ سے متعلق کسی بھی اطلاع سے فوری طور پر پولیس کو آگاہ کریں تاکہ اس سماجی برائی کے خاتمے میں مؤثر پیش رفت ممکن ہو سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande