
حیدرآباد ،2 جولائی(ہ س)۔ وزیراعلی ریونت ریڈی نے حیدرآباد میں ٹریفک سگنلس کے نظام کوموثراورمستحکم بنانے کے لئےعصری ٹکنالوجی کے استعمال کی ہدایت دی۔انہوں نے کہاکہ ٹکنالوجی کے استعمال کے ذریعہ ٹریفک مینجمنٹ کوبہتربنایاجاسکتاہے تاکہ ٹریفک کے بہاؤ میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔ انہوں نے مانسون کے دوران ٹریفک میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کودورکرنے کیلئے آرٹیفشل انٹلیجنس کوٹریفک سسٹم سے مربوط کرنے کا مشورہ دیا۔ انالاک کے بانی اورچیف اگزیکیٹیوآفیسرالیکس کپمین اورمیگھا انجینئرنگ اینڈانفراسٹرکچرلمٹیڈ کے منیجنگ ڈائرکٹرپی کرشناریڈی نے وزیراعلی ریونت ریڈی سے ملاقات کی ۔ وزیراعلی نے حیدرآبادمیں فزیکل انٹلیجنس کے استعمال کے سلسلہ میں دونوں اداروں کومختلف تجاویزپیش کیں۔ کمپنی کے ذمہ داروں نے وزیراعلی کوحیدرآباد ٹریفک کے پائلٹ پروجیکٹ سے واقف کرایااورکہاکہ ٹکنالوجی کے استعمال کے ذریعہ شہری علاقوں میں ٹریفک کے چیالنجس سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے نیکسٹ جنریشن انٹلیجنٹ انفراسٹرکچرکے منصوبہ کی تفصیلات پیش کیں جس کے ذریعہ آنے والی نسلوں کو سہولتیں فراہم کی جاسکتی ہیں۔کرشناریڈی اورکپمین نے فزیکل انٹلیجنس کے ذریعہ سنسرس اورروبوٹیک کے استعمال کو محفوظ اورموثرقراردیا تاکہ شہری ٹرانسپورٹ سسٹم کوبہتربنایاجائے۔ انہوں نے کہاکہ ٹریفک سگنل کے نظام کوبہتر بنانا ٹکنالوجی کا بنیادی مقصد ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکام کومانسون کے دوران پانی جمع ہونے کے مقامات کی پہلے سے نشاندہی کرنی چاہئے اوربجلی سپلائی کوبلا خلل جاری رکھا جائے۔ دونوں اداروں نے نئی ٹکنالوجی کے استعمال سے واقف کرایا۔ وزیراعلی کی موجودگی میں انالاک اور میل نے یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے۔۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق