مرکز نے ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ اسکیم-2026 کو مطلع کیا، جو 29 جون سے نافذ العمل
پی ایف او کی نئی اسکیمیں ڈیجیٹل تعمیل اور دعووں کے بروقت تصفیہ پر توجہ مرکوز کریں گی نئی دہلی، 2 جولائی (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ (ای پی ایف) اسکیم 2026 کو مطلع کر دیا ہے۔ یہ اسکیم، جو ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ا
مرکز نے ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ اسکیم-2026 کو مطلع کیا، جو 29 جون سے نافذ العمل


پی ایف او کی نئی اسکیمیں ڈیجیٹل تعمیل اور دعووں کے بروقت تصفیہ پر توجہ مرکوز کریں گی

نئی دہلی، 2 جولائی (ہ س)۔

مرکزی حکومت نے ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ (ای پی ایف) اسکیم 2026 کو مطلع کر دیا ہے۔ یہ اسکیم، جو ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کے ذریعہ چلائی گئی ہے، 29 جون سے نافذ العمل ہوگئی ہے۔ نئی اسکیم 1952 کی ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ اسکیم کی جگہ لے گی۔

محنت اور روزگار کی وزارت نے سوشل سیکورٹی کوڈ کے تحت ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ اسکیم، 2026، ایمپلائز پنشن اسکیم، 2026، اور ایمپلائز ڈپازٹ سے منسلک انشورنس اسکیم، 2026 کو مطلع کیا ہے۔ ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن کے زیر انتظام نئی سماجی تحفظ کی اسکیمیں ڈیجیٹل تعمیل اورپروویڈینٹ فنڈ( پی ایف)نکاسی اور پنشن جیسے دعووں کے بروقت تصفیے پر توجہ مرکوز رہے گا۔

اس اسکیم کا مقصد ڈیجیٹل تعمیل کو مضبوط بنانا، انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانا، اکاو¿نٹ کی منتقلی کو آسان بنانا، اور پروویڈنٹ فنڈ کے ڈھانچے کو نئے لیبر قانون کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے۔ نئی اسکیم کے تحت لازمی ای پی ایف کا حصہ ملازم اور آجر کی تنخواہ کے 12% پر رہے گا۔ 10% کی موجودہ شرح مرکزی حکومت کی طرف سے مطلع کردہ اداروں پر لاگو رہے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande