سنٹر فار اِسکل ڈیولپمنٹ اینڈ کریئر پلاننگ، اے ایم یو میں ڈیجیٹل فیشن السٹریشن پر عملی تربیتی ورکشاپ منعقد
علی گڑھ 2 جولائی (ہ س) سنٹر فار اِسکل ڈیولپمنٹ اینڈ کریئر پلاننگ (سی ایس ڈی اینڈ سی پی)، ویمنس کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے ”مصنوعی ذہانت سے تقویت یافتہ ڈیجیٹل فیشن السٹریشن“ کے موضوع پر دو روزہ عملی تربیتی ورکشاپ منعقد کی، جس میں 27
سینٹر فار اسکلس


علی گڑھ 2 جولائی (ہ س) سنٹر فار اِسکل ڈیولپمنٹ اینڈ کریئر پلاننگ (سی ایس ڈی اینڈ سی پی)، ویمنس کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے ”مصنوعی ذہانت سے تقویت یافتہ ڈیجیٹل فیشن السٹریشن“ کے موضوع پر دو روزہ عملی تربیتی ورکشاپ منعقد کی، جس میں 27 طالبات کو جدید ڈیجیٹل ڈیزائن ٹکنالوجیز سے عملی طور سے روشناس کرایا گیا۔سنٹر کی انسٹرکٹر اور اے ایم یو کے کمیونٹی کالج کی وزیٹنگ فیکلٹی ممبر مس ادیبہ سلیم نے شرکاء کو صنعت میں استعمال ہونے والے ٹولز جیسے ایڈوب فوٹوشاپ، ایڈوب السٹریٹر، ایڈوب ایکسپریس، کینوا، سی ایل او تھری ڈی ورچوئل فیشن، آگمینٹڈ ریئلٹی، سی جی آئی پر مبنی ڈیزائن ٹولز اور مصنوعی ذہانت کی مختلف ایپلی کیشنز کے ذریعہ ڈیجیٹل فیشن السٹریشن کی عملی تربیت فراہم کی۔ خاص بات یہ تھی کہ طالبات کو ہاتھ سے تیار شدہ فیشن السٹریشنز کو پیشہ ورانہ معیار کے ڈیجیٹل پرزنٹیشن میں تبدیل کرنے کی تربیت دی گئی۔ویمنس کالج کے پرنسپل اور سنٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر مسعود انور علوی نے فیشن انڈسٹری میں ڈیجیٹل السٹریشن، مصنوعی ذہانت اور سوشل میڈیا کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ مہارتیں ابھرتے ہوئے ڈیزائنرز کے لیے روزگار،تخلیقی صلاحیتوں اور کاروباری مواقع میں نمایاں اضافہ کرتی ہیں۔سنٹر کی کاؤنسلر ڈاکٹر سمرین حسن خان نے بتایا کہ ڈیجیٹل ڈیزائن کی مہارتوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظرسنٹر، مستقبل قریب میں ڈیجیٹل فیشن السٹریشن میں ایک سرٹیفکیٹ کورس شروع کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ورکشاپ کا اختتام پروجیکٹ ریویو سیشن پر ہوا، جس میں شرکاء نے اپنے ڈیجیٹل فیشن السٹریشنز پیش کیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande