
سرینگر 02 جولائی (ہ س) شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے وترینا علاقے میں جمعرات کو ایک 23 سالہ نوجوان ٹریکٹر سمیت نہر میں گرنے سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ نوجوان مبینہ طور پر ٹریکٹر پر سے کنٹرول کھو بیٹھا، جس کی وجہ سے وہ نہر میں جا گرا۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کے فوری بعد مقامی لوگ اور امدادی کارکن موقع پر پہنچے اور زخمی نوجوان کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ متوفی کی شناخت یاسر احمد ڈار (23) کے طور پر ہوئی جو بانڈی پورہ کے وترینا کے رہنے والے تھے۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir