دفتر سے بلڈر کی لاش برآمد، تفتیش میں مصروف پولیس
بھاگلپور، 2 جولائی (ہ س)۔ ضلع کے تلکا مانجھی تھانہ علاقہ واقعہ بلڈر کے دفتر سے جمعرات کے روز پولیس نے لاش برآمد کی ہے۔ لاش ملنے کے بعد علاقہ میں کہرام مچ گیا۔ متوفی کی شناخت نیل کنٹھ نگر ہوائی اڈہ کے قریب رہنے والے بجرنگی کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا
دفتر سے بلڈر کی لاش برآمد، تفتیش میں مصروف پولیس


بھاگلپور، 2 جولائی (ہ س)۔ ضلع کے تلکا مانجھی تھانہ علاقہ واقعہ بلڈر کے دفتر سے جمعرات کے روز پولیس نے لاش برآمد کی ہے۔ لاش ملنے کے بعد علاقہ میں کہرام مچ گیا۔ متوفی کی شناخت نیل کنٹھ نگر ہوائی اڈہ کے قریب رہنے والے بجرنگی کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اہلیہ کے ذریعہ کافی دیر تک فون کرنے کے باوجود بجرنگی نے فون نہیں اٹھایا۔ جس کے بعد ان کی اہلیہ دفتر پہنچی ، لیکن اندر سے دروازہ بند تھا اور کافی آواز لگانے کے بعد بھی کوئی جواب نہیں ملا۔ اس کی اطلاع تلکا مانجھی تھانہ پولیس کو دی گئی ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور اندر داخل ہونے کے لیے بند دروازہ توڑ دیا۔

بجرنگی کی لاش کمرے کے اندر پڑی ہوئی ملی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ یہ معاملہ قتل کا ہے یا خودکشی کا۔ پولیس دونوں پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔ جائے وقوعہ سے برآمد ہونے والے شواہد کی جانچ کی جارہی ہے اور اہل خانہ اور دیگر افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور سائنسی تحقیقات کے بعد ہی سامنے آسکے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande