اے ایم یو کے مرکزِ تعلیم بالغاں میں کمپیوٹر کورس کے طلبہ کے لیے اورینٹیشن پروگرام منعقد
علی گڑھ, 02 جولائی (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سینٹر فار کنٹینیونگ اینڈ ایڈلٹ ایجوکیشن اینڈ ایکسٹینشن (سی سی اے ای ای ؍ مرکز تعلیم بالغاں) نے اپنے تین ماہ کے ‘‘کمپیوٹر فنڈامنٹلز اینڈ ایم ایس آفس بیسکس ’’ کورس کے لیے منتخب طلبہ کے لیے ایک ت
تعلیم بالغان


علی گڑھ, 02 جولائی (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سینٹر فار کنٹینیونگ اینڈ ایڈلٹ ایجوکیشن اینڈ ایکسٹینشن (سی سی اے ای ای ؍ مرکز تعلیم بالغاں) نے اپنے تین ماہ کے ‘‘کمپیوٹر فنڈامنٹلز اینڈ ایم ایس آفس بیسکس ’’ کورس کے لیے منتخب طلبہ کے لیے ایک تعارفی پروگرام منعقد کیا۔

شعبہ کمپیوٹر سائنس کے چیئرمین پروفیسر ارمان رسول فریدی نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انھیں کریئر پر توجہ مرکوز رکھنے اور اپنی شخصیت کی مثبت نشوونما کے لیے مسلسل کوششیں کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے ڈیجیٹل خواندگی کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈیسک ٹاپ پبلشنگ، ڈیزائننگ اور دفتری امور میں ایم ایس ورڈ، ایم ایس ایکسیل اور ایم ایس پاور پوائنٹ کی اہمیت بیان کی۔ انہوں نے موجودہ ڈیجیٹل دور میں اسمارٹ فون اور کمپیوٹر کے کردار پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم و تجارت، گوورننس اور پبلک ایڈمنسٹریشن سمیت تقریباً ہر شعبے میں کمپیوٹر سے واقفیت ناگزیر ہو چکی ہے، اور طلبہ کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے خود کو آراستہ کرنا چاہئے۔

اس سے قبل سنٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شمیم اختر نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ کمپیوٹر کے استعمال کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا لازمی حصہ بنائیں تاکہ ان کی ملازمت حاصل کرنے کی صلاحیت اور پیشہ ورانہ اہلیت میں اضافہ ہو۔ ڈاکٹر شمیم اختر نے شکریہ کے کلمات بھی ادا کئے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande