ناجائز اثاثہ جات کیس میں ڈی ایس پی کے ٹھکانوں پراے سی بی کے چھاپے
حیدرآباد ، 2 جولائی (ہ س)۔ تلنگانہ کے انسدادِ بدعنوانی بیورو(اے سی بی) نے ناجائزاثاثہ جات کے ایک مقدمے کے سلسلے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) ایس۔ بھیم ریڈی کی رہائش گاہ اوران سے متعلق دیگرمقامات پر آج کی صبح چھاپے مارے۔ حکام نے یہ اطلاع
ناجائز اثاثہ جات کیس میں ڈی ایس پی کے ٹھکانوں پراے سی بی کے دھاوے


حیدرآباد ، 2 جولائی (ہ س)۔

تلنگانہ کے انسدادِ بدعنوانی بیورو(اے سی بی) نے ناجائزاثاثہ جات کے ایک مقدمے کے سلسلے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) ایس۔ بھیم ریڈی کی رہائش گاہ اوران سے متعلق دیگرمقامات پر آج کی صبح چھاپے مارے۔ حکام نے یہ اطلاع دی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حیدرآباد کے مضافاتی علاقے نارسنگی میں واقع ویسیلا میڈوزمیں بھیم ریڈی کی رہائش گاہ سمیت تقریباً 20 مقامات پرتلاشی کی کارروائی جاری رہی ۔ اے سی بی کی دو ٹیموں نے جمعرات کی صبح پانچ بجے یہ کارروائی شروع کی۔ یہ چھاپے ان الزامات کے بعدمارے گئے کہ مذکورہ پولیس افسرنے اپنی معلوم ذرائع آمدنی سے کہیں زیادہ مالیت کے اثاثے جمع کیے ہیں۔ بھیم ریڈی اس سے قبل حیدرآباد اورسائبرآباد پولیس کمشنریٹس میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔وہ ونستھلی پورم،ظہیرآباداوربالا نگرپولیس اسٹیشنوں میں بھی مختلف عہدوں پرتعینات رہے۔ اس کےعلاوہ وہ پٹن چیرو میں ڈی ایس پی کے طورپربھی خدمات انجام دے چکے ہیں، جبکہ اس وقت وہ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) کے دفتر کے کمپیوٹر سروسز ونگ میں تعینات ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande