اتر پردیش میں 125 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا تبادلہ، پولیس ہیڈ کوارٹر سے فہرست جاری
لکھنو، 2 جولائی (ہ س)۔ اتر پردیش پولس ڈپارٹمنٹ میں بڑے پیمانے پر پولیس افسران کے تبادلے ہوئے ہیں۔ ریاستی حکومت نے جمعرات کی سہ پہر 125 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا تبادلہ کیا۔ پولیس ہیڈ کوارٹرز نے فہرست بھی جاری کر دی ہے کہ کن افسران کا کہاں تبادلہ ک
پولیس


لکھنو، 2 جولائی (ہ س)۔ اتر پردیش پولس ڈپارٹمنٹ میں بڑے پیمانے پر پولیس افسران کے تبادلے ہوئے ہیں۔ ریاستی حکومت نے جمعرات کی سہ پہر 125 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا تبادلہ کیا۔ پولیس ہیڈ کوارٹرز نے فہرست بھی جاری کر دی ہے کہ کن افسران کا کہاں تبادلہ کیا گیا ہے۔

پولس ہیڈ کوارٹر کی طرف سے جاری کردہ فہرست کی بنیاد پر مراد آباد میں تعینات کملیش کانت کا اسسٹنٹ پولیس کمشنر کے طور پر گوتم بدھ نگر کمشنریٹ میں تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ سنیل کمار سنگھ کا بھدوہی سے بجنور، ارون کمار شکلا کا گونڈہ سے کوشامبی اور مکیش کمار تیاگی کا سہارنپور سے 47 ویں پی اے سی بٹالین، غازی آباد میں تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ جاوید اقبال خان کو کھیری سے 48ویں بٹالین پی اے سی سونبھدرا میں تعینات کیا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں رنویر سنگھ یادو کو باغپت سے شاہجہاں پور، رام کشن کو بارہ بنکی سے غازی آباد کمشنریٹ، ویر سنگھ سین کو بلرام پور، گنگا رام چودھری کو ای او ڈبلیو ہیڈکوارٹر لکھنو، امت پرتاپ سنگھ کو اے این ٹی ایف ہیڈکوارٹر لکھنو سے بہرائچ ،شیوٹھاکرکوسہارن پور سے میرٹھ ، سندیپ کمار کو اے ڈی جی پریاگ راج زون، دشینت کو شاہجہاں پور سے ایل آئی یو پریاگ راج، پردیپ کمار شرما کو متھرا سے ایل آئی یو کانپور نگر، بھوپیندر سنہا کو لکھنو سے ڈویڑنل مجسٹریٹ بستی، سنجے کمار سنگھ کو پریاگ راج سے کانپور نگر کمشنریٹ بنایا گیا۔ اسی طرح یوگیندر کمار، شلپا ورما، بھرت سونکر، وجے پانڈے، اشوک سنگھ، رنجنا سچن، دیش راج سنگھ، بھونیشور سنگھ، عمران خان سمیت 125 ڈپٹی ایس پیز کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande